خیبرمیں سکیورٹی فورسزکاآپریشن،خارجی کمانڈرعبداللہ تراب سمیت5 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
راولپنڈی: ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرکے فتنہ الخوارج کے کمانڈر عبداللہ تراب سمیت پانچ دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے ،صدر مملکت، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ نے کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ مطابق ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں ہونے والے آپریشن میں ایک خارجی کو گرفتار بھی کرلیا گیا ،خوارج سکیورٹی فورسز کیخلاف کئی کارروائیوں اورعام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے ۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ مطابق کارروائی کے دوران خوارج کےقبضے سےاسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
سکیورٹی فورسز ملک سےدہشتگردی ختم کرنےکیلئےپرعزم ہیں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا اور کہا ہےکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ای سی او ممالک کے معزز وفد کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ای سی او ممالک کے معزز وفد کے اعزاز میں گزشتہ شام ایک شاندار عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اور وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔عشائیے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد رضا سرور، ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری اور سیکرٹری سیاحت فرید احمد تاڑر نے خصوصی شرکت کی۔مہمان وفد کی لاہوری روایتی اور لذیذ کھانوں سے تواضع کی گئی، جس پر وفد نے شاندار میزبانی کو سراہا اور اظہارِ تشکر کیا۔ قبل ازیں، ای سی او ممالک کے سفیروں نے دہلی دروازہ، گلی سورجن سنگھ اور مسجد وزیر خان کا تاریخی دورہ کیا، جہاں ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری کی جانب سے شاہی انداز میں مہمانوں کا استقبال کیا گیا۔(جاری ہے)
مسجد وزیر خان میں وفد کے لیے خصوصی ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا۔
مہمان سفیروں نے مغلیہ طرزِ تعمیر، تاریخی ورثے اور اس کے تحفظ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شاہی حمام کے دورے کو یادگار قرار دیا۔ وفد نے لاہور کی تاریخی گلیوں، ثقافتی حسن اور ورثے کی جھلک کو پاکستان کی پہچان قرار دیا۔ اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ عالمی وفود کی میزبانی پنجاب کی تہذیبی شناخت کا عکاس ہے۔ ثقافت اور سیاحت کے فروغ کے ذریعے ہم پنجاب کو عالمی سطح پر روشناس کرا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز شریف کی اولین ترجیح سیاحتی ترقی کے ساتھ ساتھ ثقافتی ورثے کی ترویج ہے۔ لاہور کی گلیوں میں تاریخ ہر دم سانس لیتی ہے، جو دنیا کے لیے کشش کا باعث ہے۔