جامعہ نعیمیہ نے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کیخلاف فتویٰ دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
جامعہ نعیمیہ نے اپنے فتویٰ میں ڈنکی لگا کر(غیر قانونی طور پر) بیرون ملک جانے کو ناجائز قرار دے دیا۔
جامعہ نعیمیہ کے ڈاکٹرمفتی راغب حسین نعیمی اور مفتی عمران حنفی کی جانب سے جاری کردہ فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ ڈنکی لگا کر بیرون ملک جانا قانونی و شرعی لحاظ سے جائز نہیں۔
فتویٰ میں مزید کہا گیا ہے کہ شریعت محمدیﷺ میں خود کشی کرنا اور اس کی طرف لے جانیوالے جملہ امور حرام ہیں، خود کو ہلاکت میں ڈالنا یاایسا عمل کرنا جو ہلاکت کا باعث ہو ہرگز، ہرگز جائز نہیں۔
بیرون ملک جانے والے افراد قانونی طریقے اور محفوظ راستے اختیار کریں، غیر قانونی کام کے پیسے لینا ایجنٹ حضرات کے لیے جائز نہیں ہے۔
فتویٰ میں کہا گیا کہ حکومت انسانی جانوں کے دشمن ایجنٹوں کے حوالے سے قانون سازی کرے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بیرون ملک
پڑھیں:
بھارتی کھلاڑی نے ٹیم کی شکست پر اپنی شاندار اننگز کو بے کار قرار دیدیا
انڈین پریمیئر لیگ میں دہلی کیپیٹلز کی نمائندگی کرنے والے کرن نائر نے ممبئی انڈینز کے خلاف اپنی شاندار بلے بازی کو بے کار قرار دے دیا۔
پریس کانفرنس میں جب ان سے ان کی شاندار پرفارمنس کے متعلق سوال ہوا تو انہوں نے جواب دیا کہ اس حوالے سے بات کرنے میں کوئی فائدہ نہیں۔ وہ اچھا کھیلے لیکن ان کی ٹیم میچ ہار گئی۔ اگر ان کی کسی اننگز سے ٹیم نہیں جیت سکتی تو اس اننگز کی کوئی اہمیت نہیں۔
بھارت کی جانب سے ٹرپل سینچری جڑنے والے کرن نائر کا کہنا تھا کہ وہ پُر اعتماد تھے کہ وہ پہلے بھی آئی پی ایل کھیل چکے ہیں اور وہ کچھ نیا نہیں کرنے جارہے۔ لیکن ان کے دماغ میں یہ بات تھی کہ انہیں چند گیندوں میں گیم اور ماحول میں تیزی لانی ہے۔