Jasarat News:
2025-01-18@10:13:53 GMT
کورنگی میں علی الصبح ڈاکوؤں کے ہاتھوں نوجوان قتل
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
کراچی: کورنگی کے علاقے جنجال پورہ گوٹھ میں نماز فجر پڑھ کر آنیوالے مظفراقبال نامی نوجوان کو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے مارڈالا۔
ایس ایس پی کورنگی کے مطابق 17 سالہ نوجوان مظفر اقبال فجر کی نماز پڑھ کر گھر جارہا تھا کہ اس دوران 4 ڈاکو واردات کے بعد فرار ہورہے تھے، نوجوان کے شور مچانے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
ایس ایس پی کورنگی کا کہنا تھا کہ ڈاکو مقتول کے پڑوس میں واردات کرکے جارہے تھے، تاہم واقعہ کے بعد ایس ایچ او زمان ٹاؤن اور چوکی انچارج کو معطل کردیا گیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
معروف بزنس مین ایس ایم تنویر کی والدہ انتقال کرگئیں
لاہور(نیوز ڈیسک)معروف بزنس مین ایس ایم تنویر کی والدہ انتقال کرگئیں انکی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر گرینڈ مسجد لیک سٹی میں ادا کی جائیگی۔
خبر کی مزید تفصیل شامل کی جا رہی ہے۔