کل سے بارشوں کی پیشگوئی، برفباری بھی متوقع
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 18جنوری کو ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
18سے 21جنوری کوئٹہ ، زیارت ، چمن ، قلات اور خضدار میں بارش متوقع ہے،راولپنڈی ، اسلام آباد، اٹک ، جہلم اور چکوال میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
مری ، گلیات ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شدید برفباری متوقع ہے،خیبرپختونخوا میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب بارشوں اور برف باری کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا، پی ڈی ایم اے کے مطابق سوات ، بونیر، مہمند وزیرستان سمیت مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوگی۔
کسی بھی ناخوش گوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ تمام پیشگی اقدامات کرے،بارشوں کا سلسلہ 18 جنوری سے 22 جنوری تک جاری رہے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
— فائل فوٹوکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
شہرِ قائد میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
بلوچستان میں آج سے بارش برسانے والے سسٹم کے داخل ہونے کی پیش گوئیمحکمہ موسمیات نے آج سے بلوچستان میں بارش برسانے والے مغربی ہواؤں کے نئے سسٹم کے داخل ہونے کی پیش گوئی کردی۔
شہر میں چلنے والی ہوا کی رفتار 15 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جس میں نمی کا تناسب 54 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقے بدستور سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سرد ہواؤں کے چلنے کے باعث سردی کی شدت برقرار ہے۔
خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں آج سے گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو سکتی ہے۔
بابوسر ٹاپ، نانگا پربت، بٹو گاہ، داریل، تانگیر، گوہر آباد، نیاٹ ویلی کے پہاڑوں پر بھی برف باری ہونے کا امکان ہے۔
ادھر پنجاب میں دھند کے ڈیرے برقرار ہیں، حافظ آباد، چنیوٹ، وہاڑی میں حدِ نگاہ کم ہونے سے ہر قسم کے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔