City 42:
2025-01-18@10:12:31 GMT

جہلم  کے جنگل میں آگ، فائر بریگیڈ گاڑیاں پہنچنا نا ممکن

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT

راجہ وقار: جہلم  کے جنگل میں آگ لگ گئی
دریائے جہلم کے وسط واقع قدرتی جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،آگ کے بلند شعلوں نے بڑے پیمانے پر درختوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،آگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو 1122 کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔آگ کے بلند شعلوں اور دھوئیں کے باعث جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے ۔ ریسکیو  حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔دریائے جہلم کے وسط میں جزیرہ نما جنگل کئی ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے ،جنگل میں خشک گھاس کی بہتات کے باعث آگ شدت اختیار کر رہی ہے ،دریا کے وسط میں فائر بریگیڈ گاڑیاں پہنچنا نا ممکن ہے،پل کے اوپر سے فائر ٹینڈرز آگ بجھانے  میں مصروف ہیں

پنجاب کے کن اضلاح میں بارش ہوگی؟

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: جنگل میں

پڑھیں:

پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے بلند ترین چوٹی سر کرلی

ویب ڈیسک:پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے انٹارکٹیکا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ونسن سر کرلی۔

اسد علی میمن نے 7 براعظموں کی 7 بلند چوٹیوں کے سفر میں چھٹی چوٹی سر کی ہے، ماؤنٹ ونسن کی بلندی 4892 میٹر ہے جو دنیا کی سرد ترین چوٹی تصور کی جاتی ہے جب کہ کوہ پیما اسد علی میمن کے سیون سمٹ کے سفر میں آخری چوٹی پنچاک جایا باقی ہے۔

اسد میمن نے ماؤنٹ ونسن سر کرنے کے بعد اپنی ویڈیو سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں انہیں جذباتی ہوتے دیکھا جاسکتا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار بھی کیا۔

حماس کے پہلے 33 یرغمالیوں کی رہائی کا شیڈول

View this post on Instagram

A post shared by Asad Memon (@asadmnpak)

واضح رہے کہ رواں ہفتے پاکستانی کوہ پیما ثمر خان نے بھی جنوبی امریکا میں ایک اور چوٹی کو سرکرنے کا کارنامی انجام دیا ہے،ثمر خان نے ارجنٹینا میں واقع 6 ہزار 961 میٹر بلند ماؤنٹ اکونکاگوا کو سرکیا۔

متعلقہ مضامین

  • دریائے جہلم کے وسط میں واقع قدرتی جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی.
  • پاکستانی کوہ پیما اسد علی میمن نے بلند ترین چوٹی سر کرلی
  • اے بی سینیا لائین کے مکین کے الیکٹرک کے اہلکاروں کی غنڈہ گردی اور کرپشن کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے بریگیڈ تھانے کے سامنے جمع ہیں
  • پاکستانی کوہ پیما ثمر خان کا ایک اور کارنامہ، بڑی چوٹی کو سر کرلیا
  • کرم جانے والے تیسرے قافلے پر راکٹ فائر
  • جس فیصلے کیخلاف اپیل ہے اس میں شفاف ٹرائل کا ذکر ہے،کیسے ممکن ہے کہ ہم شفاف ٹرائل کے پہلو کا جائزہ نہ لیں؟ جسٹس جمال مندوخیل 
  • جنوبی افریقا: سونے کی کان بیٹھنے سے ہلاکتیں 36 ہوگئیں
  • کراچی کو سستی بجلی نیشنل گرڈ سے فراہمی پر ہی ممکن ہے،منعم ظفر خان
  • بندوق سے کھیلنے کے دوران گولی چل گئی، 8 سالہ بچی جاں بحق