القادربنیادی طور پر یونیورسٹی ہے ہی نہیں، عمران خان نے غلط بیانی کی، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کے حوالے سے پی ٹی آئی اور عمران خان غلط بیانی کررہے ہیں، یہ بنیادی طور پر یونیورسٹی نہیں ہے، نہ کبھی عمران خان نے اس کی رجسٹریشن کے لیے اپلائی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: القادر ٹرسٹ کیس فیصلے کے بعد مذاکرات پر کیا اثر پڑے گا؟
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جب تحریک انصاف کی حکومت تھی تو کسی نے این سی اے کا لیٹر مجھے دکھایا، یہ لیٹر نیب سے لیک ہوا تھا، جس کے بعد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے نیب حکام کو بلایا، جن میں چیئرمین نیب بھی تھے اور بھی نیب افسران تھے، ان سے ہم نے پوچھا تو ہمیں معلوم ہوا کہ یہ پیسہ اس پیسے سے تعلق رکھتا ہے جس کے حوالے سے برطانیہ کی این سی اے نے انکوائری کی تھی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ این سی اے نے اس پیسے کی تفصیل حکومت پاکستان کو بھیجی تھی، یہ پیسہ بنیادی طور پر پاکستان کا تھا، پھر انکشاف ہوا کہ ایک بند لفافے میں کابینہ سے منظوری لی گئی ہے، وزیراعظم نے چار، پانچ وزرا کے اصرار کے باوجود لفافہ نہیں کھولا، اس کے بعد کسی نہ کسی طرح وہ ساری دستاویزات ہم تک پہنچ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ، ملک ریاض کو سزا کیوں نہ ہوئی؟
انہوں نے بتایا کہ ثاقب چیف جسٹس ثاقب نثار نے کراچی کے بحریہ ٹاؤن کیس کا جو فیصلہ دیا تھا، بحریہ ٹاؤن کو 460 ارب روپے جرمانہ کیا گیا، جس کا پیسہ قسطوں میں جمع کروایا جانا تھا، اب ملک ریاض پیسے جمع نہیں کروا رہے، اس وقت ملک ریاض کو سہولت فراہم کی گئی تھی کہ برطانیہ سے جو پیسہ آیا تھا، وہ ان کے ذاتی اکاؤنٹ میں ایڈجسٹ کرلیا گیا، جس سے انہوں نے جرمانہ ادا کرنا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ القادر یونیورسٹی بنیادی طور پر یونیورسٹی نہیں ہے، عمران خان نے اس کی بطور یونیورسٹی کبھی اپلائی نہیں کیا، یہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے رجسٹرڈ صرف ایک کالج ہے، جس میں بنیادی طور پر صرف 2 سیبجیکٹ پڑھائے جاتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news القادر ٹرسٹ کیس این سی اے بحریہ ٹاؤن برطانیہ ثاقب نثار خواجہ آصف سپریم کورٹ ملک ریاض وزیردفاع.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: القادر ٹرسٹ کیس این سی اے بحریہ ٹاؤن برطانیہ خواجہ ا صف سپریم کورٹ ملک ریاض وزیردفاع بنیادی طور پر القادر ٹرسٹ خواجہ ا صف ملک ریاض
پڑھیں:
وزیرصحت پنجاب کا جناح ہسپتال کا دورہ ،طبی سہولیات کا جائزہ لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے جناح ہسپتال لاہور کا دورہ کیا۔اس موقع پرصوبائی وزیر صحت سے چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ گوہر اعجاز، پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر طیبہ وسیم، عرفان علی، نجیب فیصل اور سی اینڈ ڈبلیو کی ٹیم نے ملاقات کی۔صوبائی وزیرنے تمام ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کو اپنے شعبوں میں موجودرہنے کی ہدایت کی۔انہوں نے مریضوں کی آسانی کےلئے کیو مینجمنٹ سسٹم کو فعال کرنے کی بھی ہدایت کی۔صوبائی وزیر صحت نے جناح ہسپتال کی ایمرجنسی، پر ی کاو نٹر و دیگر شعبوں کا دورہ کرکے مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے فیڈ بیک لیا۔صوبائی وزیرمحکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ایم ایس مریضوں کیلئے آسانیاں پیداکریں۔(جاری ہے)
ہسپتال میں مریضوں کوعلاج معالجہ کی بہترسہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ سرکاری ہسپتالوں کے مسلسل دورے کرکے حالات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ مریضوں کی جانب سے بتائے گئے مسائل کو فوری طورپرحل کیاجائے۔روزانہ کی بنیاد پر ہسپتالوں میں مسائل کی نشاندہی اور گائیڈ کر رہے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔