بھوجپوری فلموں کے مشہور اداکار سدپ پانڈے چل بسے
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
ممبئی : بھوجپوری فلموں کے معروف اداکار سدپ پانڈے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
اہلِ خانہ کے قریبی ذرائع کے مطابق، ان کا انتقال اچانک ہوا، جس نے مداحوں اور عزیزوں کو گہرے دکھ میں مبتلا کر دیا۔
سدپ پانڈے نے کئی مقبول بھوجپوری فلموں میں کام کیا، جن میں پیار میں، بلبا، اور دھرتی شامل ہیں۔
2019 میں انہوں نے ہندی فلم وی فار وکٹر میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ حال ہی میں وہ اپنی نئی فلم پارو پٹنہ والی 2 کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔
ان کی اچانک موت نے ان کے مداحوں کو افسوس اور حیرت میں ڈال دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں نے غم کا اظہار کرتے ہوئے لکھا:
فی الحال، اہل خانہ کی جانب سے ان کے انتقال کے بارے میں کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں 8 پاکستانی موٹر میکینکس قتل
تہران:ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں پاک، ایران سرحد کے قریب ایک افسوسناک واقعے میں 8 پاکستانیوں کو قتل کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ مقتولین موٹر میکینکس تھے اور ان کا تعلق پاکستان کے شہر بہاولپور سے تھا۔
پاکستانی سفارت خانہ کے حکام واقعے کی تفصیلات حاصل کرنے میں مصروف ہیں اور سفارت خانے کے افسران کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔
واقعہ ایک دور دراز علاقے میں پیش آیا جس کی وجہ سے ایرانی حکام کی جانب سے تاحال کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا۔
لاشوں کی شناخت اور تصدیق کا عمل جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق مبینہ طور پر ایک پاکستان مخالف دہشت گرد تنظیم سے ہے جس نے پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنایا۔
پاکستانی سفارت خانہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور متاثرین کے اہل خانہ کے لیے ضروری اقدامات کر رہا ہے۔
Post Views: 1