’بیویوں کا کیا قصور ہے؟‘، ہربھجن سنگھ کی بھارتی بورڈ پر شدید تنقید
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
سری لنکا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف شرمناک کارکردگی کے بعد بی سی سی آئی نے ٹیم کے لیے 10 نکاتی سخت ہدایات جاری کی ہیں جن کا مقصد ٹور اور سیریز کے دوران پیشہ ورانہ معیارات کو یقینی بنانا ہے۔
ان ہدایات میں سب سے اہم کھلاڑیوں کی اپنی بیویوں اور فیملیز کے ساتھ گزارے جانے والے وقت کی مدت میں کمی اور کھلاڑیوں کو ٹیم کے ساتھ سفر کرنے کا پابند بنانا شامل ہے۔
بی سی سی آئی کی جانب سے اٹھائے جانے والے ان اقدامات کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے بھارت کے لیجنڈ اسپنر ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ بورڈ کی توجہ ان معاملات کے بجائے فیلڈ میں کھیلے جانے والے گیم پر ہونی چاہیئے۔
انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ آپ آسٹریلیا سے سیریز ہارے، ٹھیک ہے۔ اگر آپ ہاریں گے نہیں تو جیت کا مزہ نہیں آئے گا۔ آپ نیوزی لینڈ سے ہارے، یہ بھی ٹھیک ہے۔ دو ٹیمیں کھیل رہی ہوں تو ایک ٹیم جیتتی ہے اور ایک ہارتی ہے۔ اس سے پہلے آپ سری لنکا سے ہارے۔ لوگ کہہ رہے ہیں کہ شکستوں پر کوئی بحث نہیں ہو رہی۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کی فتح کے بعد آپ اتنی سیریز ہار گئے۔ مسائل کو حل کرنے کے بجائے توجہ کہیں اور ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی کہہ رہا ہے کہ ٹور پر بیویوں کو نہیں آنے دیں۔ بیویوں نے کا کیا قصور ہے۔ جب کارکردگی اچھی نہیں ہوتی تو آپ کہتے ہیں کہ بیویوں اور بچوں کو نہیں آنے دیں۔ کیا ٹیم ان کی وجہ سے ہاری ہے؟۔ ٹیم جو میدان میں کرتی اس کی وجہ سے ہارتی یا جیتتی ہے۔ ٹیم تبدیلی کے مراحل میں ہے اور اس کو وقت لگے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ابھیشیک شرما آئی پی ایل میں بڑی اننگز کھیلنے والے بھارتی بیٹر بن گئے
ابھیشیک شرما نے آئی پی ایل میں بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے بھارتی بیٹر کا ریکارڈ قائم کردیا۔
پنجاب کنگز سے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کرنے والے ابھیشیک شرما نے 55 گیندوں پر 141 رنز بنائے۔
ابھیشیک شرما کی اننگز میں 14 چوکے اور 10 سکسر شامل رہے، انہوں نے ٹریوس ہیڈ (66 رنز) کے ہمراہ پہلی وکٹ کے لیے 171 کی شراکت داری بھی قائم کی۔
ان سے قبل لیگ میں بڑی اننگز کھیلنے کا بھارتی ریکارڈ لوکیش راہول کے نام تھا، جو انہوں نے 24 ستمبر 2020 کو دبئی میں رائل چیلنجرز بنگلورو کیخلاف پنجاب کنگز کے لیے 69 بالز پر 132 رنز بناکر قائم کیا تھا۔
مجموعی طور پر لیگ میں بڑی اننگز کرس گیل کے نام ہے، انہوں نے 175 ناٹ آؤٹ 2013 میں پونے کیخلاف بنگلورو کی نمائندگی کرتے ہوئے بنائے تھے۔