ڈنکی لگا کر غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے کو ناجائز قرار دے دیا گیا، فتویٰ سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جامعہ نعیمیہ نے اپنے فتویٰ میں ڈنکی لگا کر( غیرقانونی طور پر) بیرون ملک جانے کو ناجائز قرار دے دیا۔ جامعہ نعیمیہ کے ڈاکٹرمفتی راغب حسین نعیمی اور مفتی عمران حنفی کی جانب سے جاری کردہ فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ ڈنکی لگا کربیرون ملک جانا قانونی و شرعی لحاظ سے جائز نہیں۔
فتویٰ میں مزید کہا گیا ہے کہ شریعت محمدیﷺ میں خود کشی کرنا اوراس کی طرف لے جانے والے جملہ امورحرام ہیں، خود کو ہلاکت میں ڈالنا یاایسا عمل کرنا جوہلاکت کا باعث ہو ہرگز ہرگز جائز نہیں۔ بیرون ملک جانے والے افراد قانونی طریقے اورمحفوظ راستے اختیار کریں، غیر قانونی کام کے پیسے لینا ایجنٹ حضرات کے لیے جائز نہیں۔فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ حکومت انسانی جانوں کے دشمن ایجنٹ حضرات کے حوالے سے قانون سازی کرے۔
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
سعودی ایئرلائن کی پرواز سے رہ جانے والے عمرہ زائرین 2 روز بعد بھی وطن نہ پہنچ سکے
کراچی:سعودی ایئرلائن کی پرواز سے رہ جانے والے عمرہ زائرین 2 روز بعد بھی سعودی ایئرپورٹ سے پاکستان نہیں پہنچ سکے۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں 2 روز سے محصور پاکستان عمرہ زائرین کی وطن واپسی کے حوالے سے اقدامات نہیں کیے جاسکے۔
سعودی ائیرپورٹ پر پھنسے عمرہ زائرین نے الزام عائد کیا کہ ہوائی اڈے کے لاؤنج میں واپسی کے لیے طویل انتظار کے باوجود کوئی مدد نہیں کی گئی۔
عمرہ زائرین کے مطابق سفارت خانے کے ایک فرد نے ان سے رابطہ کیا ہے اور تفصیلات حاصل کی ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے ایئرپورٹ پر موجود 60 سے زائد عمرہ زائرین کو سعودی ائرلائن کی پرواز انتظامیہ پیچیدگی کی وجہ سے ہوائی اڈے پر چھوڑ آئی تھی۔