پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے یورپ کے لیے پروازوں کی بحالی کے موقع پر پیرس کی پروازوں کے لیے دیے گئے اشتہار پر معذرت کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس اشتہار پر جو تاثر دیا گیا ادارے کا ہرگز ایسا کوئی مقصد نہیں تھا، اصل میں اس اشتہار کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ پی آئی اے کا یہ اشتہار ممکنہ طور پر کچھ منفی جذبات کا سبب بنا ہوگا جس پر ہم معذرت خواہ ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے کی پیرس کی پروازوں کے آغاز پر جاری اشتہارات کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

کچھ روز قبل سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی سنیٹر شیری رحمان نے سوال اٹھایا تھا کہ اس اشتہار سے پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی، بتایا جائے یہ کون سی اشتہاری ایجنسی ہے۔

شیری رحمان کے سوال پرنائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ایفل ٹاور کے قریب قومی ائیرلائن کے جہاز کے ساتھ ’وی آر کمنگ‘ کا غلط تاثرگیا۔

یاد رہے کہ پی آئی اے کی یورپ کے لیے پروازیں بحال ہونے پر جب پہلی پرواز پیرس کے لیے روانہ ہورہی تھی تو قومی ایئرلائن کی جانب سے ایک اشتہار جاری کیا تھا جس میں طیارہ ایفل ٹاور کی طرف جارہا ہوتا ہے اور ساتھ ہی لکھا گیا ’وی آر کمنگ‘۔ پی آئی اے کی اس اشتہار پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پی اے آئی پیرس پرواز متنازع اشتہارات معزرت کرلی وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پی اے ا ئی پیرس پرواز متنازع اشتہارات معزرت کرلی وی نیوز پی ا ئی اے اس اشتہار کے لیے

پڑھیں:

سپین کشتی حادثہ ، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسپین میں تارکین وطن کی کشتی کے حادثے میں 40 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مغربی افریقا سے اسپین کی جانب جانے والی کشتی کے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے تارکین وطن کی کشی کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی بلندی درجات کے لیے دعا کی اور جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور کہا کہ انسانی اسمگلنگ جیسے مکروہ عمل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ افریقا سے اسپین جانے والی تارکین وطن کی کشتی حادثہ کا شکار ہوئی، جس میں 86 افراد سوار تھے اور 66 پاکستانی تھے جبکہ جاں بحق افراد میں 44 پاکستانی شامل ہیں۔
حادثے کی شکار کشتی 2 جنوری کو افریقی ملک موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی اور 86 افراد سوار تھے تاہم 36 افراد کو بچا لیا گیا۔
واکنگ بارڈرز کی سی ای او ہیلینا مالینو نے ایکس پر کہا کہ ڈوبنے والوں میں سے 44 کا تعلق پاکستان سے تھا جنھوں نے کراسنگ پر 13 دن اذیت میں گزارے لیکن کوئی انہیں بچانے کے لیے نہیں آیا۔

متعلقہ مضامین

  • پی آئی اے نے پیرس پروازوں کے اشتہار پر معذرت کرلی
  • پی آئی اے کی پیرس کی پروازوں کے اشتہار پر معذرت
  • پی آئی اے کی متنازع اشتہار پر معذرت:وضاحت جاری
  • قومی ایئر لائن نے ٹرولنگ کے شکار پیرس پرواز کے اشتہار پر معافی مانگ لی
  • مراکش کشتی حادثہ؛ صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس، رپورٹ طلب کرلی
  • اسپین کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکت، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی
  • سپین کشتی حادثہ ، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی
  • انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے تمام ادارے فعال کردار ادا کریں،وزیراعظم
  • انسانی سمگلنگ کے خاتمے کیلئے تمام ادارے فعال کردار ادا کریں: وزیراعظم