شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے اپنے فوجیوں کو انوکھی ہدایت دیتے ہوئے یوکرین میں زندہ نہ پکڑ جانے کا حکم جاری کردیا ہے۔

روس یوکرین جنگ میں شمالی کوریا کے فوجی اہکار بھی حصہ لے رہے ہیں، شمالی کوریا نے یوکرین کیخلاف روس کی جانب سے تعینات فوجیوں کو حکم جاری کردیا ہے، شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان نے اپنی فوج کو حکم دیا ہے کہ گرفتار ہونے سے پہلے خود کو قتل کردیں۔

گزشتہ روز شمالی کورین فوجی نے قید میں جانے سے بچنے کیلئے خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا، جنوبی کوریا کے مطابق جنگ میں اب تک شمالی کوریا کے 300 فوجی مارے جاچکے ہیں۔

جدید جنگ کی سمجھ نہ رکھنے کے سبب شمالی کوریا کی فوج کو بھاری نقصان ہو رہا ہے، یوکرین نے اندازہ لگایا ہے کہ روس کی جانب سے جنگ میں حصہ لینے والے شمالی کوریا کے فوجیوں کی تعداد 11 ہزار کے قریب ہے

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: شمالی کوریا کے

پڑھیں:

اسکروٹنی فیس ختم ہونے سے سروکار نہیں، اپنی کاپیاں خود چیک کریں گے، انٹرکے طلبہ کا مطالبہ

کراچی:

کراچی میں انٹر بورڈ کے حالیہ نتائج سے متاثر ہونے والے طلبہ چیئرمین کے اقدامات سے مطمئن نہیں ہو سکے، طلبہ کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی بنے یا اسکروٹنی فیس ختم ہو ہمیں اس سے کوئی سروکار نہیں ہم اپنی کاپیاں خود چیک کریں گے۔

انٹر بورڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لاکھوں طلبہ ازخود اپنی کاپیاں چیک کریں یہ ممکن نہیں ، زیادہ نمبروں کے فرق والے طلبہ کیلئے انٹربورڈ آفس کے دروازے کھلے ہیں ہماری نگرانی میں کاپیاں چیک کر سکتے ہیں۔

بدھ کے روز ناظم امتحانات زرینہ راشد نے اپنے دفتر میں ’’ ایکسپریس ‘‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کا اسکروٹنی فیس ختم کرنے والا مطالبہ ہم نے منظور کیا ہے جنہوں نے میٹرک میں 80 یا 85 فیصد نمبر حاصل کیے اور اب گیارہویں جماعت میں ان کے 50 یا 55 نمبر سے بھی کم  آئے ہیں تو ہم ان طلبہ کو کاپیاں دکھانے کیلئے تیار ہیں۔

پرچوں کی جانچ پڑتال کے بعد ان طلبہ سے درخواست ہوگی کہ وہ اپنے انٹرویوز میں حقیقت بتائیں، 30 دن میں اسکروٹنی کا عمل مکمل کر کے کم نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کے گھر نتیجہ بھیجا جائے گا، اگر کوئی پھر بھی مطمئن نہیں ہوتا تو اس کیلئے دفتر حاضر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکروٹنی فارم انٹربورڈ کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے، ایک پرچے کی اسکروٹنی کی فیس 1 ہزار تھی جس میں 50 فیصد رعایت کرتے ہوئے 500 کی گئی تھی مگر اب طلبہ کی سہولت کیلئے اسکروٹنی کی فیس مکمل معاف کردی ہے۔اسکروٹنی میں رواں برس پہلی مرتبہ پرچوں کی جانچ بھی کی جائے گی جبکہ پہلے صرف ری کاؤنٹنگ کی جاتی تھی۔

دوسری جانب کم نمبر حاصل کرنے والے طلبہ نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے کہا بے شک اسکروٹنی فیس ختم نہ کریں مگر ہمیں اپنی کاپیاں خود چیک کرنے کا حق ہو ، ہم جو چاہیں کوئی بھی پرچہ خود چیک کریں اسی صورت میں ہم  مطمئن ہوں گے، نتیجہ گھر بھیج دیں گے کب کاپی چیک ہوگی کون؟ کون کرے گا؟ کون دیکھے گا؟ اگر نمبر نہیں بڑھے تو مستقبل تباہ ہو جائے گا، کوئی دوسرا راستہ نکالنا چاہیے ورنہ بورڈ تبدیل کرنا پڑے گا یا دوسری صورت میں ملک چھوڑ دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کیوبا میں ہونے والے دھماکےمیں 13 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق
  • بلوچستان میں آج سے بارش برسانے والے سسٹم کے داخل ہونے کی پیش گوئی
  • روس کیلئے کرائے کے فوجی بننے والے 12 بھارتی یوکرین میں ہلاک
  • کئی بڑی فلمیں کر کے انڈسٹری میں ناکام ہونے والا اداکار کروڑ پتی کیسے بنا؟
  • یوکرین اور روس کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ
  • کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم نے گورنر جنرل کو اپنی سفارتی اسناد پیش کردیں
  • جنوبی کوریا کے معزول صدر مارشل لا لگانے پر گرفتار
  • اسکروٹنی فیس ختم ہونے سے سروکار نہیں، اپنی کاپیاں خود چیک کریں گے، انٹرکے طلبہ کا مطالبہ
  • روس کیلئے لڑ رہے شمالی کوریائی فوجی ہارنے کے باوجود یوکرین کیلئے خوف کی علامت بن گئے