مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجو21 اشیا کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
اسلام آباد: ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کا رجحان جاری رہا۔ حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 1.16 فیصد کی سطح پر آگئی ہے جبکہ مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.39 فیصد کی کمی واقع ہوئی، سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتار کم ہوکر 1.90 فیصد کی سطع پر آگئی۔
وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں جس کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران 21 اشیاء مہنگی، 10 کی قیمتوں میں کمی اور 20 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ایک ہفتے کے دوران ڈھائی کلو گھی کا ٹن 16 روپے سے زائد مہنگا ہوا، جلانے والی لکڑی 13 روپے من مہنگی ہوئی، پیٹرولیم مصنوعات، چینی، دالیں، گڑ بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 27 روپے، آلو فی کلو 9 روپے، زندہ مرغی فی کلو 9 روپے، پیاز فی کلو 13 روپے سستی ہوگئی۔ ایل پی جی، دال، ماش، لہسن اور انڈے بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق چاول، ڈبل روٹی، تازہ دودھ سمیت 20 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مہنگائی کی شرح
پڑھیں:
آئندہ مالی سال کیلیے دفاعی بجٹ کا تخمینہ کیا ہوگا؟تفصیلات سامنے آگئیں
آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ میں 159ارب روپے اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دفاعی اخراجات کا تخمینہ 2ہزار281 ارب روپے ہے، رواں مالی سال کے مقابلے نئے مالی سال دفاعی بجٹ میں 7.49 فیصد اضافے کا تخمینہ ہے۔گزشتہ مالی سال کے مقابلے رواں مالی سال دفاعی بجٹ 14.16 فیصد زیادہ مختص کیا گیا۔
حکومت نے رواں مالی سال 2024-25 کے لیے دفاعی بجٹ 2ہزار 122ارب روپے مختص کیا۔ گزشتہ مالی سال 2023-24 میں دفاعی اخراجات ایک ہزار 858 ارب 80کروڑ روپے رہے تھے۔گزشتہ سال کے مقابلے رواں مالی سال دفاعی بجٹ میں 263 ارب 20کروڑ روپے اضافہ کیا گیا۔