Express News:
2025-01-18@09:57:36 GMT

پاکستان میں بین الاقوامی مسافروں کیلئے ٹریول سم متعارف

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT

اسلام آباد:

ملک کے معروف ٹیلی کام آپریٹر ٹیلی نار نے ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے تعاون سے پاکستان میں بین الاقوامی مسافروں کی سہولت کے لیے ٹریول سم متعارف کرادی۔

اس حوالے سے جمعہ کو یہاں سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیلی نار پاکستان اور ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے درمیان ایم او یو طے پاگیا ہے جس پر دونوں اداروں کے ذمہ داران نے دستخط کیے ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق اس اسٹریٹیجک تعاون کے ذریعے ٹریول ایجنٹ اپنے کلائنٹس کو ٹریول پیکجز میں ٹیلی نار کی جدید ترین ٹریول سم کی پیش کش کر سکیں گے جس سے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے ٹیلی نار کی رومنگ سروسز کا استعمال کرتے ہوئے مواصلاتی تجربے کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

اس شراکت داری کے تحت بین الاقوامی مسافروں کے لیے خصوصی پیکجز پیش کیے جا رہے ہیں۔ کم قیمت رومنگ پیکجز کے ساتھ ٹریول سم کو ایسا ڈیزائن کیا گیا ہے جو سفر کو آسان اور رابطے کو مسلسل برقرار رکھے۔ خاص طور پر عمرہ اور دیگر ممالک جیسے مشرق وسطیٰ، امریکا اور یورپ کے مسافروں کے لیے خصوصی بنڈلز بنائے گئے ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ٹی اے اے پی کے چیئرمین نعیم شریف نے کہا کہ ’ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ یہ تعاون ٹی اے اے پی کے لیے ایک نیا باب ہے۔ ہمارا مقصد اپنے کلائنٹس کوناصرف اضافی سہولت فراہم کرنا ہے بلکہ ہمارا مقصد بین الاقوامی مسافروں کو عالمی معیار کے کنیکٹیویٹی سلوشنز فراہم کرنا ہے جو سہولت، بھروسے اور پریشانی سے پاک رابطوں کو یقینی بنائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ٹریول سم ٹیلی نار کے لیے

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی:

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے ساتھ مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 29 ڈالر کے اضافے سے 2690 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے بعد مقامی سطح پر بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے۔

مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2900 روپے بڑھ کر 280800 روپے کی سطح پر آگئی، اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 2487روپے بڑھ کر 240741 روپے ہوگئی۔ 

متعلقہ مضامین

  • پائلٹ کی مبینہ غفلت، مسافروں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا
  • وفاقی وزیررانا تنویرحسین کی ایرانی سفیر سے ملاقات، زرعی تعاون بڑھانے پر گفتگو
  • وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کی پاکستانی کان کنی کے شعبے کی پذیرائی
  • الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے ووٹرز کی شکایات کے ازالے کیلئے سوفٹ ویئر متعارف کرا دیا
  • جی بی میں سبسڈائز گندم کی شفاف تقسیم کیلئے نادرا کیساتھ معاہدہ
  • بینک طلبہ کی سہولت کے لیے لیپ ٹاپ لیزنگ اسکیم متعارف کرائیں، وفاقی وزیر
  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
  • پاکستان اور بنگلہ دیش کا دفاعی شراکت داری کو بیرونی مداخلت سے محفوظ رکھنے کا عزم
  • پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین دفاعی تعاون اور شراکت داری پر غور