معروف موسیقار انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
ماضی کے مقبول موسیقار اور نغمہ نگار ذوالفقار علی عطرے 61 برس کی عمر میں ہارٹ اٹیک کے باعث خالق حقیقی سے جا ملے۔سرکاری خبر رساں کے مطابق ذوالفقار علی عطرے کی نماز جنازہ دوپہر کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ادا کی گئی۔
ذوالفقار علی عطرے کی نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ کے قریب خیبر بلاک، اقبال ٹاؤن میں ادا کی گئی، جس میں متعدد فنکاروں سمیت عام شہریوں نے شرکت کی۔ذوالفقار علی عطرے نے کم عمری میں بطور موسیقار کیریئر کا آغاز کیا، انہوں نے پہلا گانا محض 17 برس کی عمر میں ترتیب دیا۔
معروف موسیقار نے اپنے نصف صدی پر محیط کیریئر میں 50 سے زائد فلموں کے گانوں کی موسیقی ترتیب دی، جس میں سے زیادہ تر فلمیں اور گانے پنجابی زبان کے تھے۔ذوالفقار علی عطرے کو ان کی خدمات کے عوض حکومت پاکستان نے 2024 میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا تھا۔اپنے کیریئر میں ذوالفقار علی عطرے نے شاندار موسیقی ترتیب دینے پر دوسرے بھی متعدد فلمی ایوارڈز اپنے نام کیے۔
ذوالفقار علی عطرے ان دنوں آنے والی ایک پنجابی فلم کی موسیقی ترتیب دینے میں مصروف تھے، تاہم 17 جنوری کی صبح ہارٹ اٹیک کے باعث وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔نامور موسیقار کے انتقال پر موسیقاروں، گلوکاروں، فنکاروں، سیاست دانوں اور سماجی شخصیات نے اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعائیں بھی کیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ذوالفقار علی عطرے
پڑھیں:
معروف ادارے کی ملک میں مہنگائی اور شرح سود میں مزید کمی کی پیشگوئی
معروف ادارے کی ملک میں مہنگائی اور شرح سود میں مزید کمی کی پیشگوئی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )ملک کے معروف ادارے ٹاپ لائن ریسرچ نے پاکستان میں مہنگائی اور شرح سود میں مزید کمی کی پیش گوئی کردی اور کہا ہے کہ جنوری 2025 میں مہنگائی کی شرح 9 سال کی کم ترین سطح پر آنے کی توقع ہے۔ٹاپ لائن ریسرچ کی جانب سے جاری رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی اور شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے اور رواں ماہ مہنگائی کی سالانہ شرح 2.5 فیصد سے کم ہو کر 3 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری 2025 میں مہنگائی کی شرح 9 سال کی کم ترین سطح پر آنے کی توقع ہے اور مالی سال کے پہلے 7 ماہ مہنگائی کی اوسط شرح 6.66 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی مدت میں مہنگائی کی اوسط شرح 28.73 فیصد تھی۔
ٹاپ لائن ریسرچ کے مطابق مہنگائی کم ہونے سے شرح سود میں مزید 100 بیسز پوائنٹس کی کمی کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں شرح سود 13 فیصد سے کم ہو کر 12 فیصد پر آنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 27 جنوری کو شیڈول ہے، مانیٹری پالیسی کمیٹی بنیادی شرح سود میں مزید کمی کے امکان کا جائزہ لے گی۔
ٹاپ لائن ریسرچ نے دسمبر 2025 تک شرح سود 11 سے 12 فیصد کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے رواں مالی سال 9.5 فیصد اوسط مہنگائی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس سے قبل عالمی ادارے نے مہنگائی 12.7 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی تھی، تیل سمیت اجناس کی عالمی قیمتیں مہنگائی کے تخمینے پر اثرانداز ہوسکتی ہیں۔