WE News:
2025-01-18@10:03:02 GMT

القادر ٹرسٹ فیصلے کے بعد مذاکرات پر کیا اثر پڑے گا؟

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT

القادر ٹرسٹ فیصلے کے بعد مذاکرات پر کیا اثر پڑے گا؟

پاکستان تحریک انصاف 26 نومبر کے ناکام احتجاج کے بعد سے قدرے کمزور پوزیشن میں نظر آتی ہے، اور دسمبر کے وسط میں پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے ساتھ مذاکرات پر مشروط آمادگی ظاہر کی۔

اس ہفتے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت کو تحریری صورت میں جو مطالبات پیش کیے گئے اُن میں اوّلین بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ تھا،القادر ٹرسٹ کے فیصلے کے بعد جس میں عمران خان صاحب کو 14 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

9 مئی اور 26 نومبر کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے عدالتی کمیشن بنانے کے مطالبات بھی بظاہر پورے ہوتے نظرنہیں آتے کیونکہ حکومتی مؤقف یہ ہے کہ ان واقعات کے حوالے سے مقدمات عدالتوں میں زیر التوا ہیں، اس لیے عدالتی تحقیقاتی کمیشن نہیں بنایا جاسکتا۔

اگر دیکھا جائے تو 26 نومبر کی ناکامی کے بعد القادر ٹرسٹ مقدمے میں عمران خان کو سزا سنائے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو خاصا دھچکا پہنچا ہے۔

 اس ساری صورتحال میں کیا حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا جاری رہنا ممکن ہے؟ اور پاکستان تحریک انصاف کا مؤقف کیا ہے؟

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اور معروف قانون دان بیرسٹرعلی ظفر نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس مقدمے کے فیصلے سے مذاکرات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، مذاکرات چلتے رہیں گے اور ہم اپنی عدالتی جنگ بھی لڑتے رہیں گے۔

اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ اس فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کریں گے اور اگلے 10 دن میں یہ فیصلہ ختم ہو جائے گا، عمران خان بھی یہی کہتے ہیں کہ مذاکرات میں انہوں نے اپنے لیے کچھ نہیں مانگا، وہ اپنے مقدمات لڑتے رہیں گے اور انصاف کے لیے کوشش کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرعلی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق مذاکرات جاری رہیں گے لیکن اگر ایک ہفتے میں ہمارے مطالبات پر پیشرفت نہیں ہوتی تو یہ مذاکرات ختم بھی ہوسکتے ہیں۔

مذاکرات کا جاری رہنا مشکل نظر آتا ہے، ابصار عالم

معروف صحافی اور تجزیہ نگار ابصار عالم نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات جاری رہنے کا امکان بہت کم ہے کیونکہ حکومت نے پی ٹی آئی کا تجویز کردہ عدالتی کمیشن بنانے سے تو انکار کر دیا ہے، حکومت کا کہنا ہے کہ کیونکہ مقدمات عدالتوں میں چل رہے ہیں اس لیے کمیشن نہیں بن سکتا، دوسری طرف پی ٹی آئی کی جانب سے ایک ہفتے کی ڈیڈلائن دی گئی ہے تو بظاہر مذاکرات کا جاری رہنا مشکل نظر آتا ہے۔

ابصار عالم نے کہا کہ مذاکرات کے ساتھ ساتھ ٹریک ٹو یا بیک گراؤنڈ میں جو ڈپلومیسی چل رہی ہے اُس میں چیزیں کتنی کامیابی حاصل کرپاتی ہیں یہ دیکھنا پڑے گا، لیکن اِس کے لیے عمران خان کو اپنی احتجاج اور پروپیگنڈا کے طریقوں سے پیچھے ہٹنا پڑے گا کیونکہ اس وقت مخالفین کا پلڑا بھاری نظر آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ ایسا مقدمہ ہے جس کا تناظر بین الاقوامی ہے اور جس مقدمے میں برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی تحقیقات کر چُکی ہے تو باقی مقدمات کے برعکس، اس مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے پاس پروپیگنڈا کرنے کا مارجن کم ہے، جیسے دیگر مقدمات کے بارے میں وہ ہمیشہ سے یہ تاثر دیتے رہے ہیں کہ یہ یہ مقدمات غلط قائم کئے گئے ہیں لیکن اِس مقدمے کے بارے میں وہ یہ نہیں کہہ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ملک ریاض اور علی ریاض اس مقدمے کی وجہ سے برطانیہ نہیں جاسکتے۔

ایک سوال کے جواب کہ گزشتہ روز آرمی چیف سے ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی قیادت بڑی پرجوش نظر آرہی تھی، ابصار عالم نےکہا کہ ایسا حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان غلط فہمیاں پھیلانے کے لیے دانستہ کیا جاتا ہے، کیونکہ حکومت اور اپوزیشن دونوں چاہتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ ان کی سائیڈ پر ہو۔ اور پی ٹی آئی قیادت کا ملاقات کے بعد پرجوش ردعمل حکومتی حلقوں میں پریشانی پھیلانے کے لیے بھی ہوسکتا ہے، اسی لیے اسٹیبلشمنٹ کو ذرائع کے ذریعے سے خبر جاری کروانا پڑی کہ ملاقات میں صرف سیکیورٹی معاملات پر بات ہوئی۔

مذاکرات پی ٹی آئی کا دانشمندانہ فیصلہ ہے، احمد بلال محبوب

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی کے صدر احمد بلال محبوب نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو سزا سنائے جانے سے پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، یہ بات حکومت بھی کہہ چُکی ہے اور پی ٹی آئی بھی۔دوسری بات یہ ہے کہ سزا کا فیصلہ عدالت سے آیا ہے اور عدالت ہی کے ذریعے اِس فیصلے کو بدلا جا سکتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں کہ عدالتی فیصلوں میں حکومت کس طرح سے پاکستان تحریک انصاف کی مدد کر سکتی ہے، احمد بلال محبوب نے کہا کہ حکومت کا اگر ارادہ ہو کہ وہ عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کو سہولیات دینا چاہتی ہے تو وہ بنی گالا کو سب جیل قرار دے سکتی ہے جہاں عمران خان آرام سے رہ سکتے ہیں، دوسرے یہ کہ جب یہ مقدمے ہائی کورٹ کے سطح پر آئیں تو حکومتی پراسیکیوشن اِن کی سختی سے مخالفت نہ کرے۔

اُنہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بہت سارے طریقے آزما کے دیکھ لیا، اُنہوں نے ہنگامے کرلیے، احتجاج کرلیا لیکن جب انہیں محسوس ہوا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ دباؤ میں آنے کو تیار نہیں اور اس سب سے انہیں کچھ حاصل نہیں ہوا تو اس کے بعد انہوں نے اپنا لائحہ عمل بدلنے کے بارے میں سوچا۔

’کوئی کھڑکی دروازہ تلاش کرنے کی کوشش اچھی چیز ہے‘

پی ٹی آئی کی مذاکرات پر آمادگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے اںہوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے یہ ان کا اندازہ ہے کہ پی ٹی آئی کی سوچ میں تبدیلی ایک تو 26 نومبر کے ناکام احتجاج سے آئی دوسرے جنرل فیض حمید کی گرفتاری اور تفتیش کے بعد جو چیزیں سامنے آئیں، ہوسکتا ہے اُنہیں وہ چیزیں دکھائی گئی ہوں اور وہ اتنی نقصان دہ ہوں کہ پی ٹی آئی نے بیک ڈور ڈپلومیسی اختیار کرلی ہو۔ لیکن جو بھی ہے مذاکرات ایک خوش آئند فیصلہ ہے، دیوار کو ٹکر مارنے کی بجائے کوئی کھڑکی دروازہ تلاش کرنے کی کوشش اچھی چیز ہے۔

 پی ٹی آئی قیادت اور اسٹیبلشمنٹ ملاقات؛ ایسی ملاقاتوں کے نتائج دو چار مہینے بعد سامنے آتے ہیں؛ ندیم افضل چن

وی نیوز کے سوال کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی قیادت، اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کے بعد بہت پُراُمید اور پرجوش نظر آرہی تھی تو کیا یہ خوشی بے معنی تھی، سابق وفاقی وزیر ندیم افضل چن نے کہا ایسی ملاقاتوں کے نتائج دو چار مہینوں بعد سامنے آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ جو کوئی بھی اِس وقت ملک کے لئے نہیں سوچ رہا وہ قومی مجرم ہے۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں کو اپنی انا چھوڑ کر مذاکرات کرنے چاہیئں، مذاکرات کے مستقبل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ سیاست میں مذاکرات تو ہمیشہ چلتے رہتے ہیں اور یہ چلتے رہنے چاہئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان تحریک انصاف کے پی ٹی ا ئی کی القادر ٹرسٹ کے بارے میں مذاکرات پر ابصار عالم کرتے ہوئے حکومت اور نے کہا کہ کہ حکومت انہوں نے رہیں گے کے لیے ہیں کہ اور اس کے بعد

پڑھیں:

تحریک انصاف انتخابی دھاندلی کی عدالتی تحقیقات کے دیرینہ مطالبے سے دستبردار

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جنوری ۔2025 )حکومت اور پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہوگیا جس میں سابق حکمراں جماعت نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا تاہم وہ انتخابی دھاندلی کی عدالتی تحقیقات کے دیرینہ مطالبے سے پیچھے ہٹ گئی ہے رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق مذاکراتی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں حکومتی کمیٹی میں وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، عرفان صدیقی، رانا ثنا اللہ، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، ڈاکٹر فاروق ستار، اعجاز الحق اور قادر مگسی اجلاس میں شریک ہیں.

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اسد قیصر، علامہ ناصر عباس، سلمان اکرم راجہ اور صاحبزادہ حامد رضا اجلاس میں شریک ہیں اجلاس کے دوران اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ اگرکسی کو میری چیئرمین شپ پر اعتراض ہے تو بتادیں اپوزیشن اور حکومتی کمیٹی کی یہ تیسری نشست ہے مذاکرات کے حوالے سے کچھ غلط فہمیاں ہوئیں بات چیت میں کچھ تاخیر ہوگئی یہ بھی تاثر دیا گیا کہ میں کوئی کردار ادا نہیں کررہا ہے امید ہے آج کا اجلاس مذاکرات میں پیش رفت کا باعث بنے گا.

پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین نے چارٹر آف ڈیمانڈ پر دستخط کیے جس کے بعد اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے 3 صفحات پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ اسپیکر کو پیش کیا دریں اثنا پی ٹی آئی عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے مطالبے سے دستبردار ہوگئی پی ٹی آئی نے چارٹر آف ڈیمانڈ میں 2 کمیشن آف انکوائری بنانے کا مطالبہ کیا ہے چارٹر آف ڈیمانڈ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس کی زیر سربراہی یا 3 سنیئرججز پر مشتمل کمیشن بنایا جائے جس کے لیے ججز کا انتخاب حکومت اور پی ٹی آئی ملکر کریں گی.

حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ کمیشن کا اعلان 7 دن میں کیا جائے اور کمیشن کی کارروائی کو اوپن رکھا جائے چارٹر آف ڈیمانڈ میں کہا گیا ہے کہ پہلا کمیشن 9 مئی کے واقعات کے تحقیقات کرے جبکہ عمران خان کی رینجرز کے ہاتھوں گرفتاری کی بھی تحقیقات کی جائیں اور گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پیش آنے والے واقعات کی ویڈیوز کا جائزہ لیا جائے تحریک انصاف نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام گرفتاریوں کا قانونی حیثیت اور انسانی حقوق کے حوالے سے جائزہ لیا جائے جبکہ ایک ہی فرد کے خلاف متعدد ایف آئی آرز کے اندراج کا جائزہ لیا جائے.

چارٹر آف ڈیمانڈ میں کہا گیا ہے کہ سنسر شپ، رپورٹنگ پر پابندیوں اور صحافیوں کو ہراساں کرنے کے واقعات کی تحقیقات کی جائے، کمیشن انٹرنیٹ کی بندش اور اس ہونے والے نقصانات کے ذمہ داران کا بھی تعین کرے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے واضح کیا ہے کہ ان کے مطالبات میں اسیران کی رہائی شامل ہے بتایا کہ اسیران کو کسی ڈیل یا ڈھیل کے تحت نہیں بلکہ آئین اور قانون کے تحت رہا کیا جائے .

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کے مطالبات پر 30 جنوری سے پہلے اپنا جواب دے دی گی مذاکرات میں بھی کوئی معجزہ ہوسکتا ہے باہر جہاں بھی مذاکرت ہو رہے ہوں ہوتے رہیں ہمیں ہمارے ساتھ جو ہورہا اس سے سروکار ہے. واضح رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان اب تک دو ملاقاتیں ہوچکی ہیں، پہلی ملاقات 23 دسمبر 2023 کو ہوئی تھی جب کہ دوسری ملاقات 2 جنوری کو ہوئی دونوں ملاقاتوں کے دوران مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے پی ٹی آئی کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیے گئے جب کہ حکومت نے اگلی ملاقات میں تمام مطالبات تحریری طور پر مانگے تھے.

پی ٹی آئی کی طرف سے مذاکرات کے دوسرے دور میں حکومت سے عمران خان سے ملاقات کے لیے سہولت کا مطالبہ کیا گیا تھا تاکہ بات چیت کے عمل میں مشاورت کے لیے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے رہنمائی لی جاتی رہے دریں اثنا مذاکرات کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے عمران خان سے ملاقات کے لیے سہولت کا مطالبہ کیا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ وہ اس عمل کے لیے ان سے رہنمائی لیتے رہیں عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ ہمیں پی ٹی آئی راہنماﺅں کی عمران خان سے ملاقات اور سہولت لینے پر کوئی اعتراض نہیں ہے.

متعلقہ مضامین

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران 14، اہلیہ کو 7 سال قید: بشریٰ بی بی عدالت سے گرفتار، القادر یونیورسٹی ٹرسٹ ضبط، سرکاری کنٹرول میں دیدیا گیا
  • حکومت سے مذاکرات کا تیسرا دور ختم،پی ٹی آئی کا 2 انکوائری کمیشن بنانے کا طالبہ
  • تحریک انصاف انتخابی دھاندلی کی عدالتی تحقیقات کے دیرینہ مطالبے سے دستبردار
  • تحریک انصاف نے مذاکرات میں تحریری مطالبات پیش کردیے 
  • حکومت سے مذاکرات: پاکستان تحریک انصاف نے کون سے تحریری مطالبات پیش کیے؟
  • تحریک انصاف حکومت کے جواب سے مطمئن ہوئی تو مذاکرات آگے چلیں گے: عرفان صدیقی
  • حکومت سے مذاکرات کا تیسرا دور، پی ٹی آئی نے مطالبات کا تحریری مسودہ پیش کر دیا
  • یہ وقت ضد اور انا کو چھوڑنے کا ہے!
  • حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور آج ہوگا