کراچی میں میڈیا یونیورسٹی قائم ہونی چاہئے، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
کراچی:
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کراچی میں میڈیا یونیورسٹی قائم ہونی چاہئے، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کوئی فارمولا اپنائیں۔
جمعہ کو سندھ اسمبلی میں ملک کی پہلی دستورساز اسمبلی کے انعقاد کی یاد میں خصوصی تختی کی نقاب کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج ہم تاریخی جگہ پر موجود ہیں، متحد ہوکر قومیں بنتی ہیں۔ قوموں کو بنانے میں سیاست اور ثقافت کا اہم کردار ہے، ہماری بہت پرانی تاریخ اور ثقافت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ ہم انڈس سویلائزیشن کے لوگ ہیں، ہمیشہ اس خطے میں رہنے والے لوگوں نے بڑا اہم کردار ادا کیا، پاکستان کی کامیابی کا راز تاریخی جدوجہد تھی، سندھ اسمبلی نے پاکستان بننے کی قرارداد منظور کی تھی، ہم اپنی تاریخ اور ثقافت کو اپنا کر اس نئے دور کا مقابلہ کرتے ہیں تو ہم ترقی کریں گے، اگر ہم آپس میں ہی لڑ پڑیں گے تو پھر کیا ہوگا، پھر ہم نوجوانوں کی امیدوں کے مطابق پورے نہیں اتر سکیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ امریکا اگر سپر پاور ہے تو انہوں نے اپنی ثقافت کو اپنایا، قائد عوام کا جو وژن تھا اگر ہم اس کو اپناتے تو آج پاکستانی ڈرامے اور فلمیں پوری دنیا میں دیکھے جاتے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو نے کہا
پڑھیں:
بلاول بھٹو ڈونلڈ ٹرمپ کے ناشتے میں شرکت کریں گے،شہلا رضا
ویب ڈیسک: پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی شہلا رضا نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری ڈونلڈ ٹرمپ کے ناشتے میں شرکت کریں گے۔
بلاول اور ٹرمپ کے اچھے تعلقات ہیں۔پیپلز پارٹی کے لیے سب سے مقدم پاکستان کی سلامتی اور وقار ہے۔پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سیاسی اور سفارتی اداب سے بخوبی واقف ہیں۔
حماس کے پہلے 33 یرغمالیوں کی رہائی کا شیڈول
موجودہ پارلیمنٹیرین میں بلاول بھٹو زرداری ان لوگوں میں شمار کیے جاتے ہیں جنہیں نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سیاسی اور معاشی حالات کا وسیع تجربہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا معاشی اور اقتصا دی نظام بہتر کرنے کے لیے وہ تاریخ ساز کردار ادا کر سکتے ہیں۔