اسلام آباد:ایس آئی ایف سی(اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل) کی معاونت سے پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی  (آئی ٹی) برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جب کہ ملک آئی ٹی خدمات کی برآمدات کے لحاظ سے دنیا میں فری لانسرز کی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

رواں مالی سال کے ابتدائی 5انچ ماہ میں خدمات کی برآمدات میں 7.

8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ حکومتی اقدامات اور آئی ٹی کے شعبے میں بہتری کے باعث نومبر میں درآمدات میں بھی 13 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان نے 170 ممالک کو آئی ٹی خدمات برآمد کی ہیں، جس کے نتیجے میں پاکستانیوں کو فری لانسرز فریم ورک کے تحت بینک اکاؤنٹ کھولنے میں سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس اقدام سے آئی ٹی کے شعبے میں مزید ترقی کا امکان ہے۔

آئندہ 5 برس میں آئی ٹی برآمدات کا 15 ارب ڈالر کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جو ملک کے خدماتی شعبے میں مثبت تبدیلی کا اشارہ دیتا ہے اور مجموعی تجارتی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

ایس آئی ایف سی اور حکومتی اقدامات معیشت کے استحکام اور ترقی کے لیے مسلسل کوشاں ہیں، جس کے اثرات اب ملکی برآمدات اور آئی ٹی کے شعبے میں واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: آئی ٹی

پڑھیں:

اوگرا نے اپریل کے لیے آر ایل این جی قیمتوں کا تعین کر دیا

اوگرا نے اپریل کے لیے آر ایل این جی قیمتوں کا تعین کر دیا، ایس این جی پی ایل کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 4.89 فیصد اضافہ کیا گیا  ۔
اوگرا نے اپریل 2025 کے لیے آر ایل این جی قیمتوں کا تعین کر دیا، ایس این جی پی ایل کے لیے آر ایل این جی کی قیمت میں 4.89 فیصد اضافہ کیا گیا۔
اوگرا کے مطابق ایس ایس جی سی ایل ٹرانسمیشن قیمت میں 5.44 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایس ایس جی سی ایل ڈسٹری بیوشن قیمت میں 1.06 فیصد کمی کی گئی۔
اوگرا کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں تبدیلی کا اطلاق یکم اپریل 2025 سے ہوگا۔ قیمتوں میں فرق کی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ اوریوایف جی میں کمی ہے۔

 

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • اوگرا نے اپریل کے لیے آر ایل این جی قیمتوں کا تعین کر دیا
  • امریکی ٹیرف، پاکستانی برآمدات کے حجم میں ایک ارب ڈالر سے زائد کی کمی کا خدشہ
  • امریکی ٹیرف: پاکستان کی برآمدات کے حجم میں ایک ارب ڈالر زائدکی کمی کا خدشہ
  • امریکہ کو پاکستانی برآمدات میں 10.4 فیصد اضافہ ، معیشت کی بحالی کی نوید
  • پاکستانی درآمدات میں اضافہ اور آئل امپورٹس میں کمی ہورہی: گورنر اسٹیٹ بینک
  • پاکستان کی امریکا کو برآمدات میں 8ماہ کے دوران اضافہ ریکارڈ
  • چند عناصر کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، عطا تارڑ
  • بیرن ملک مقیم افراد میں پاکستان کا دنیا میں کون سا نمبر ہے؟
  • ایس آئی ایف سی کی کاوشیں، یورپی ملکوں کو برآمدات میں 9.4 فیصد اضافہ
  • ایس آئی ایف سی کی معاونت سے یورپی ممالک کو برآمدات میں نمایاں اضافہ