محمد حریرہ پاکستان کی جانب سے 258 ویں ٹیسٹ کھلاڑی بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
ملتان :محمد حریرہ پاکستان کی جانب سے 258 ویں ٹیسٹ کھلاڑی بن گئے۔
زرائع کے مطابق سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے دائیں ہاتھ کے بلے باز محمد حریرہ کو بابر اعظم نے ٹیسٹ کیپ دی۔
اس موقع پر تمام کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کے اراکین نے محمد ہریرہ کو مبارکباد دی۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
ملتان ٹیسٹ: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 143 رنز پر 4 وکٹیں گنوائیں
ملتان: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنا لیے۔
دھند کی وجہ سے پہلے سیشن کا کھیل متاثر رہا، جس کے بعد کھانے کے وقفے کے بعد پاکستانی کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن یہ فیصلہ ان کے لیے فائدہ مند ثابت نہ ہوا۔
پاکستانی ٹیم کا آغاز کافی مایوس کن رہا اور صرف 46 رنز پر چار کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے۔ ان کھلاڑیوں میں محمد ہریرہ، شان مسعود، کامران غلام اور بابر اعظم شامل تھے، جن میں سے تین کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر جیڈن سیلز نے آؤٹ کیے، جبکہ اسپنر گودا کیش نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس کے بعد سعود شکیل اور محمد رضوان نے محتاط انداز میں بیٹنگ کی، اور دونوں نے مل کر 97 رنز کی شراکت قائم کی۔ اس شراکت کے دوران دونوں کھلاڑیوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔
سعود شکیل 56 رنز اور محمد رضوان 51 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، اور پاکستان کا اسکور چار وکٹوں پر 143 رنز تک پہنچ چکا ہے