خیبرپختونخوا کے شورش زدہ قبائلی ضلع کرم میں 6 افراد کی بوری بند لاشیں ملنے پر عمائدین نے حکومت کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے جرگے کے ذریعے کیا گیا امن معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: کرم شورش: بگن میں خوراک و ادویات کی رسد کاٹنے کے لیے امدادی قافلے پر راکٹ حملے و فائرنگ

یاد رہے کہ گزشتہ روز اشیائے ضروریہ اور ادویات پاڑا چنار لے جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر بگن کے مقام پر حملہ کردیا گیا تھا۔ گاڑیوں پر راکٹ حملے اور فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں کل ہی قافلے کی سیکیورٹی پر مامور 2 افراد شہید ہوگئے تھے جبکہ گاڑیوں کے ڈرائیوروں سمیت کچھ لوگ لاپتا ہوگئے تھے۔ (لاپتا افراد کی کل تعداد اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہے)۔

لاپتا ہوجانے والوں میں سے 6 افراد جن کا تعلق پاڑا چنار سے ہی تھا کی لاشیں جمعے کو بوریوں میں بند کرکے مختلف جگہوں پر پھینک دی گئیں اور ان کے جسموں پر تشدد کے بھی نشان ملے۔ اس صورتحال کے پیش نظر علاقے میں حکومت کی جنگ بندی کی کاوشوں پر پانی پھر گیا ہے کیوں کہ اب عمائدین نے امن معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کردیا جس کے تحت متحارب گروہوں میں لڑائی رکی ہوئی تھی اور قبائیلیوں کی جانب سے اپنے اپنے علاقوں میں بنائے گئے بنکرز بھی ختم کیے جا رہے تھے۔ یاد دہے کہ بگن کے رہائشی امن معاہدے کا حصہ نہیں تھے جبکہ قتل کرکے پھینکے گئے افراد ان علاقوں کے تھے جہاں کے لوگ امن معاہدے میں شریک تھے۔

کرم پولیس کے مطابق لوئر کرم کے نواحی علاقے اڑوالی سے 2 مخلتف مقامات سے 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ ان افراد تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ پولیس کا بتانا ہے جاں بحق افراد ڈرائیورز ہیں جو اشیائے خورونوش اور دیگر سامان لے کر قافلے میں پاڑاچنار جانے والے قافلے میں شامل تھے اور بگن کے مقام پر حملے کے بعد سے لاپتا تھے۔ آج سرچ کے دوران پولیس کو ان کی لاشیں ملی۔

کرم پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ لاشوں کے ابتدائی معائنے سے پتا چلا ہے کہ انہیں پہلے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد میں عمران علی ،حسن علی ، شاہد علی اور ہنگو سے تعلق رکھنے والے تنویر عباس بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں علی زئی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ اس ضمن میں تحقیقات جاری ہیں۔ تحقیقات کے بعد ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیے: کرم: امدادی سامان لے جانے والے قافلے پر فائرنگ، حملہ آوروں نے گاڑیوں کو آگ لگا دی

یاد رہے کہ گزشتہ روز کلیئرنس ملنے کے بعد ٹل سے 35 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پاڑاچنار روانہ ہوا تھا۔ جس پر بگن کے علاقے میں حملہ ہوا تھا۔ حملے میں 2 سکیورٹی ہلکار جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے تھے۔ حملہ آور گاڑیوں کو آگ بھی لگا دی تھی اور پھر کچھ ڈرائیوروں کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ قافلے پر حملہ کرنے والوں کے خلاف جوابی کارروائی میں 6 مسلح افراد بھی مار گئے تھے۔

امن معاہدہ ختم کرنے کا اعلان

جمعرات کو بگن میں کیے گئے حملے کے بعد کرم میں حالات ایک بار پھر خراب ہو گئے ہیں اور اس سے حکومتی قیام امن کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔

واقعے کے بعد پاڑاچنار میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اور عمائدین نے حکومت کو ذمہ دار قرار دے کر جرگے کے ذریعے کیے گئے امن معاہدے کو ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

پاڑاچنار میں نماز جمعہ کے بعد اجتماعی پر فیصلہ کیا گیا اور اعلان کیا گیا کہ امن معاہدے پر اب کوئی عمل درآمد نہیں ہو گا۔

قبائلی ضلع کرم میں 2 قبائل کے مابین تنازع ایک عرصے سے جاری ہے اور باقاعدہ مورچہ زن ہوکر ایک دوسرے کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ تنازع شمالاتی زمین پر شروع ہوا تھا جو اب فرقہ وارانہ فساد کی شکل اختیار کر چکا ہے۔

حالیہ تنازع چند ماہ پہلے پاڑاچنار جانے والی گاڑیوں کے قافلے پر بگن کے علاقے میں حملے سے شروع ہوا تھا جس میں 40 سے زیادہ لوگ زندگی کی بازی ہار گئے تھے جس کے جواب میں اگلے روز مسلح افراد مقامی گاؤں بگن پر حملہ آور ہوئے تھے اور گھروں اور بازاروں کو اگ لگادی تھی جس کے بعد حالات مزید کشیدہ ہو گئے۔

مزید پڑھیں: گرینڈ جرگہ: کرم میں قیام امن کے لیے فریقین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

تب سے پاڑاچنار پشاور روڈ بدستور بند ہے جس کے باعث علاقے میں میڈیسن اور اشیائے خورونوش کی شدید قلت ہے جبکہ پاڑاچنار اور ملحقہ علاقوں کے مکین محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ امن معاہدے کے بعد علاقے میں بہتری کی کچھ امید پیدا ہوئی تھی لیکن اب معاملہ پھر سنگین ہوگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاڑا چنار پاڑا چنار امن معاہدہ ختم کرم امن معاہدہ ختم کرم بوری بند لاشیں برآمد.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کرم امن معاہدہ ختم کرم بوری بند لاشیں برا مد ختم کرنے کا اعلان امن معاہدہ ختم امن معاہدے علاقے میں جانے والے کی لاشیں افراد کی قافلے پر ہوا تھا گئے تھے کیا گیا کے بعد بگن کے

پڑھیں:

پاراچنار جانے والے امدادی قافلے پر حملہ، شہید اہلکاروں کی تعداد 2 ہوگئی

— فائل فوٹو

پاراچنار جانے والے امدادی قافلے پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 2 ہوگئی۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں 3 ڈرائیورز بھی جاں بحق ہوئے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کرم کے مطابق کرم سے بگن جانے والے تیسرے امدادی قافلے پر دہشتگردوں نے راکٹوں سے حملہ اور فائرنگ بھی کی تھی۔

ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 1 ماہ میں 22 خوارج ہلاک

ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں 14 دسمبر سے اب تک سیکیورٹی فورسز کی کاررائیوں کے دوران 22 خوارج ہلاک کردے گئے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے مطابق حملے سے قافلے میں شامل 3 گاڑیوں کو نقصان پہنچا جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

اس سے قبل کرم کے لیے تیسرے قافلے کے پہلے مرحلے میں 35 مال بردار گاڑیاں روانہ کی گئی تھیں جن میں دوائیں، سبزیاں، پھل اور کھانے پینے کی دیگر چیزیں شامل تھیں جبکہ قافلے کی سکیورٹی کے لیے پولیس، ایف سی اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کُرم ،امدادی سامان لے جانے والے قافلے پر حملہ، اموات کی تعدادکہاں تک جا پہنچی ؟ جانیں
  • لوئر کرم، 4 افراد کی ہاتھ پاؤں بندھی لاشیں برآمد
  • لاہور : مخلتف مقامات سے چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
  • لاہور کے مخلتف مقامات سے چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
  • پاراچنار جانے والے امدادی قافلے پر حملہ، شہید اہلکاروں کی تعداد 2 ہوگئی
  • پارا چنار جانے والے قافلے پر پھرفائرنگ، جوان شہید،4زخمی
  • پاراچنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ، کانوائے واپس
  • کرم: امدادی سامان لے جانے والے قافلے پر فائرنگ، حملہ آوروں نے گاڑیوں کو آگ لگا دی
  • پارا چنار جانے والے گاڑیوں کے قافلے پر ایک بار پھر فائرنگ