ثمر خان کا ایک اور اعزاز، جنوبی امریکا کی بڑی چوٹی سر کر لی
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
پاکستانی کوہ پیما ثمر خان نے ایک اوراعزاز حاصل کر لیا. انہوں نے جنوبی امریکا کی بڑی چوٹی سر کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ثمر خان ارجنٹینا میں واقع 6 ہزار 961 میٹر بلند ماؤنٹ اکونکاگوا کو سرکرنے میں کامیاب رہیں۔پاکستانی کوہ پیما کا کہنا تھا کہ سخت موسم اور تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے چوٹی سر کرنا ایک چیلنج تھا .
یاد رہے کہ ایشیا سے باہر ماؤنٹ اکونکاگوادنیا کی بلند ترین چوٹی ہے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3 ریکارڈ
فائل فوٹوکوئٹہ شہر اور اس کے مضافات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3 اور گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 90 کلومیٹر دور مغرب میں تھا۔
زلزلے کے باعث فی الحال کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔