Nawaiwaqt:
2025-01-18@10:19:33 GMT

پہلا وزیراعظم ہے جسے رشوت لینے پر نکالا گیا: مریم نواز

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT

پہلا وزیراعظم ہے جسے رشوت لینے پر نکالا گیا: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ طلباء کو کبھی نہیں کہوں گی کہ اپنے ملک پر حملہ کردو۔ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے تحت چیکس تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ آپ سب کو ہونہار اسکالر شپ جیتنے پر مبارکباد دیتی ہوں. جتنے آپ کے ماں باپ خوش ہیں میں اس سے زیادہ خوش ہوں.

ہونہار اسکالرشپ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام ہے، مجھے معلوم تھا پنجاب میں ہونہار بچوں کی کمی نہیں۔انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ چھوٹا نہیں بلکہ خوبصورت اور میرے دل کے قریب ہے. آج آپ سے دل کی باتیں کرنے آئی ہوں، کبھی کبھی وزیر تعلیم پنجاب کو ڈانٹ بھی دیتی ہوں. مجھے نہیں پتہ تھا آپ لوگ اس محبت اور پیارسے استقبال کرو گے، لیپ ٹاپ کی پہلی شپمنٹ آگئی ہے میں خود آکرآپ کو دوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ اگلے سال ایک لاکھ ای بائیکس طالبعلموں میں مفت تقسیم کروں گی، ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے. پنجاب میں اس وقت 700 سڑکیں بن رہی ہیں، بہت جلد اوکاڑہ میڈیکل کالج بھی بنائیں گے، کسی بچے سے نہیں پوچھا آپ کا تعلق کس جماعت سے ہے، اوکاڑہ یونیورسٹی میں بورڈنگ کی سہولت قائم کی جائے گی. طلبا کو اسکالر شپ 100 فیصد میرٹ پر دی جارہی ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ آئندہ سال 50 ہزار طلبا کو اسکالرشپ دی جائیں گی، اکیلے صوبے کے فیصلے نہیں کرسکتی آپ کا ساتھ چاہیے. صوبے کی ترقی کے لیے آپ میری طاقت بنیں، یہ دھرتی آپ کی ماں ہے اس سے وفاداری کرنے کا بہت بڑا صلہ ہے. ماں باپ کی دعاؤں سے میں آج وزیراعلیٰ کی کرسی پر بیٹھی ہوں. آج بھی ہر روز گھر سے نکلنے سے پہلے والد کو سلام اور دعا لے کر نکلتی ہوں. گھر واپس جاؤں تو پہلے والد کے کمرے میں جاکر انہیں سلام کرتی ہوں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ طلبا کو کبھی نہیں کہوں گی اپنے ملک پر حملہ کردو، ملک کو نفرت نہیں اتحاد کی ضرورت ہے. ملک کو انتشار اور فساد نہیں، امن کی ضرورت ہے.مخالفین نے جلسوں میں مجھ پر ذاتی تنقید کی، طلبا کو ہتھیار اٹھانے کا کبھی نہیں کہوں گی. جنہیں ورغلایا گیا وہ بچے آج جیلوں میں ہیں. نوجوان سوشل میڈیا پر آنکھیں بند کرکے یقین نہ کریں. نوجوانوں کو ورغلانے والا سکون کی نیند کیسے سوسکتا ہے؟انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں چور کہا گیا، کہا گیا ملک کو لوٹ کر کھاگئے. تمام ترقیاتی منصوبوں پر نواز شریف کا نام ہے. نواز شریف نے کبھی ایک روپے کی کرپشن نہیں کی. مجھے اپنے والد کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزادی گئی. آج اس پر خود چوری ثابت ہوگئی ہے. وہ خود رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا. پہلا وزیراعظم ہے جسے رشوت لینے پر نکالا گیا. بشریٰ بی بی نے ہیرے کی انگوٹھی مانگی، جب انتشار ختم ہوتا ہے تو پاکستان ترقی کرتا ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نواز شریف نے مریم نواز طلبا کو نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

حکومت پنجاب چھوٹی فیکٹریاں لگانے کے لیے لوگوں کو زمین رعایت پر دے گی، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ آسان کاروبار فنانس اسکیم،آسان کاروبارکارڈ اور لیپ ٹاپ اسکیم کا افتتاح کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’طلبہ کے لیے ماں بن کر سوچتی ہوں‘، مریم نواز کا 65 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والوں کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

لاہور میں آسان کاروبار کارڈ اور آسان فنانس اسکیم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ تمام اکنامک انڈیکیٹرز بہتری کی جانب گامزن ہیں، اسٹاک مارکیٹ نے تاریخی بلندیوں پر ہے، دنیا کے سرمایہ کار پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو لوگ کہہ رہے تھے ملک ڈیفالٹ ہونے والا ہے، شہباز شریف نے بڑی محنت سے ملک کو خراب صورتحال سے نکال لیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ وہ دنیا کے ماڈلز کی سٹڈی کرتی ہیں، کسی ملک نے انڈسٹریلائزیشن کے بغیر ترقی نہیں کی، ہمیں بھی انڈسٹریلائزیشن کی طرف جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ شاندار پیکیج لے کر پنجاب کےعوام کے سامنے آئی ہیں، آج وزیراعلیٰ آسان کاروبار فنانس ،وزیراعلیٰ آسان کاروبار کارڈ لارہے ہیں، منصوبے کے تحت آپ کو 3 کروڑ روپے تک کا بلاسود قرضہ ملے گا، ہم نے آپ کے لیے بزنس پلان بھی بنادے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے سرحدی علاقوں میں دراندازی کا خطرہ ہے، مریم نواز  

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب چھوٹی فیکٹریاں لگانے کے لیے لوگوں کو زمین رعایت پر دے گی، آپ آج پیسے لے لیں اور کل اپنا کاروبار شروع کردیں، یہ اسکیم ان نوجوانوں کے لیے ہے جو اپنا کاروبار کرنا چاہتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان میں پنک سالٹ کی کانیں ہیں،خزانہ ہے، دوسرے ممالک پاکستان کے نمک کو بیچ کر منافع کماتے ہیں، پنک سالٹ کے کاروبار میں بھی بہت وسائل ہیں، جو لوگ کاروبار کرنا چاہتے ہیں انہیں اس سے بہتر اسکیم نہیں مل سکتی، جن کو 3 کروڑروپے سے زیادہ کی ضرورت ہے ان کی بھی مدد کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بڑی صنعت والوں کو حکومت پنجاب 50 لاکھ کا سولر بھی مفت دے گی، صوبے میں ڈومیسٹک سرمایہ کاری کے لیے یہ بہت بڑا موقع ہے، ہم انڈسٹریلائزیشن کو دیکھنا چاہتے ہیں، اپنا کاروبار کرکے ملکی ترقی میں بھی کردار ادا کریں، ہم عوام کی بھلائی کے لیے جو کچھ کررہے ہیں، اس کا ثمر جلد ملے گا۔

فیصل آباد میں لیپ ٹاپ اسکیم کا افتتاح

بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب نے فیصل آباد میں لیپ ٹاپ اسکیم کا افتتاح کیا اور ہونہار اسکالر شپ پروگرام کے تحت ہونہار طلبا میں چیک بھی تقسیم کیے، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ طلبا کو اسکالرشپ بغیر کسی سفارش کے میرٹ پر دی جارہی ہے، یہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اسکالرشپ پروگرام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماں باپ کی فرمانبرداری یہ نہیں ہے کہ صرف وہ جو حکم دیں وہ مانیں، ماں باپ کی فرمانبرداری یہ بھی ہے کہ انہوں نے ایک ایک روپیہ جوڑ کے بچوں کو بڑا کیا ہوتا ہے، اور ایک ایک پیسہ بچوں کی تعلیم پہ انوسٹ کیا ہے، اگر آپ اپنے مستقبل کو خطرے میں ڈالو گے تو یہ بھی ماں باپ کی نافرمانی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حسان نیازی کا مستقبل تباہ ہوگیا، مریم نواز نے ایسا کیوں کہا؟

ان کا کہنا تھا کہ ان بچوں سے پوچھو جو جیلوں میں پڑے ہیں، یہ بچے جن کی وجہ سے جیلوں میں ہیں، ان کو پوچھے والا کوئی نہیں ہے، میں نے بھی جیل کاٹی ہے، انتقام کی سیاست ہم نہیں کرتے، میں نے طلبا کو ترقی کا راستہ دیکھانا ہے، تنزلی کا نہیں، میں نے طلبا کے لیے اسی طرح سوچنا ہے جس طرح ان کے سگے والدین ان کے لیے سوچتے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ میں نے جھوٹے وعدے بھی نہیں کرنے، میں نے جس دن اسکالرشپ دینی ہوتی ہے اسی دن آپ کو بلاتا ہوں، میں بھی گلا پھاڑ کے کہہ سکتی تھی کہ گورنر ہاؤس کو یونیورسٹی بنادوں گی، کیا آج تک بنی وہ یونیورسٹی۔

’بڑی بڑی باتیں کرنا بہت آسان ہے کہ میں یہ کردوں گا، وہ کردوں گا، اس کو جیل میں ڈال دوں گا، میں وہ توڑ دوں گا، میں وہ جلا دوں گا، لیکن ملک کی دل و جاں سے خدمت کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے، اس کے لیے بہت مضبوط حوصلہ چاہیے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آسان کاروباز مریم نواز

متعلقہ مضامین

  • طلبہ کے خواب پورے کرنے کیلئے وسائل مہیا کروں گی، پہلا وزیراعظم چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا: مریم نواز
  • کل فیصل آباد کے طالب علم نے کہا آپ کو دیکھ کر پتہ چلا ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے، مریم نواز
  • یہ پہلا وزیراعظم ہے جو چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،مریم نواز کاعمران خان کو سزا پر ردعمل
  • تاریخ کا پہلا وزیراعظم رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا، مریم نواز
  • دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی ہم جلاؤ گھیراؤ، ’’مار دوں‘‘ سے نہیں نکل رہے: مریم نواز
  • وسائل کی کمی کی وجہ سے بچوں کے خواب ادھورے نہیں رہیں گے، مریم نواز شریف
  • 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی تو نہیں روئی ، بچوں کی خوشی دیکھ کر آنسو آجاتے ہیں،مریم نواز
  • حکومت پنجاب چھوٹی فیکٹریاں لگانے کے لیے لوگوں کو زمین رعایت پر دے گی، مریم نواز
  • ’طلبہ کے لیے ماں بن کر سوچتی ہوں‘، مریم نواز کا 65 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والوں کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان