اچکزئی نے آئین کی بالادستی کیلئے مل کر چلنے کی دعوت دی ہے، ہماری جماعت مشاورت کریگی ،شاہد خاقان عباسی
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء) عوام پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی نے آئین کی بالادستی کیلئے مل کر چلنے کی دعوت دی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں اور محمود خان اچکزئی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی جس میں مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
بعد ازاں عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تحریک تحفظ آئین کے قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ محمود اچکزئی نے اسد قیصر، عمر ایوب، ناصر عباس، سلمان اکرم راجا کے ہمراہ مجھے عزت دی۔انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی نے آئین کی بالادستی کے لیے مل کر چلنے کی دعوت دی ہے، ہماری جماعت اس پر مشاورت کرے گی۔(جاری ہے)
عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ یقین ہے کہ مولانافضل الرحمان اور دیگر جماعتیں اس میں شامل ہوں گی۔پوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ شاہد خاقان عباسی آئین کی بالادستی کیلئے ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمیں بہت بری خبر ملی تھی کہ عمران خان کو 14 سال قید کی سزا ملی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی کے لیے ہم نے ایک انڈراسٹینڈنگ بنا لی ہے اچھی خبر ملی شاہد خاقان عباسی آئین کی بالادستی کیلییساتھ چلنے کو تیار ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ محمود خان اچکزئی نے آئین کی بالادستی کے لیے مل کر چلنے کی دعوت دی ہے، ہماری جماعت اس پر مشاورت کرے گی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے شاہد خاقان عباسی نے کے سربراہ نے کہا کہ کہ محمود
پڑھیں:
ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے مارچ کیے جائیں گے، امیر جماعت اسلامی
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یک جہتی کے لیے مارچ کا انعقاد کیا جائے گا۔
جماعت اسلامی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مرکزی مارچ مال روڈ لاہور پر ہو گا، جس کی قیادت حافظ نعیم الرحمان کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین مارچ میں بچوں، خواتین، فیملیز کی بڑی تعداد شرکت کرے گی، ٹرمپ کے غزہ کو خالی کرانے کے ناپاک منصوبے کی مذمت کے طور پر گھروں سے نکلیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستانی تمام چھوٹے بڑے شہروں میں فلسطین یک جہتی مارچز کا انعقاد کریں، احتجاج کا مقصد امت مسلمہ کے حکمرانوں کو خواب غفلت سے جگانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں حماس کا ساتھ نہ دینا منافقت ہے، جماعت اسلامی 13اپریل کو کراچی میں بہت بڑا مارچ کرے گی، 18اپریل کو ملتان میں فلسطین مارچ ہو گا۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی 20 اپریل کو اسلام آباد میں فلسطین مارچ کرے گی۔
Tagsپاکستان