ملتان ٹیسٹ: خراب روشی، دھند کے باعث پہلے روز کا کھیل ختم، پاکستان نے 143 رنز بنا لیے
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
ملتان ٹیسٹ: خراب روشی، دھند کے باعث پہلے روز کا کھیل ختم، پاکستان نے 143 رنز بنا لیے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز
ملتان (آئی پی ایس )ملتان میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل خراب روشی اور دھند کے باعث جلدی ختم ہوگیا، قومی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 143رنز بنا لیے۔ملتان میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف آغاز میں ہی قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی جب اس کے 46 رنز پر 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تاہم محمد رضوان اور سعود شکیل نے 5 ویں وکٹ پر 97 رنز کی شراکت داری قائم کرکے ٹیم کو مشکلات سے نکالا، دونوں کھلاڑیوں نے نصف سینچریاں اسکور کی۔
کپتان شان مسعود 11، ڈیبیو کرنے والے محمد ہریرہ 6، بابر اعظم 8 اور کامران غلام 5 رن بنا کر آٹ ہوئے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ٹیسٹ کے پہلے روز دھند کے باعث میچ کا آغاز تاخیر ہوا، قومی ٹیم کی جانب سے محمد ہریرہ ٹیسٹ میچ کرکٹ میں اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شان مسعود کا کہنا تھا کہ پہلی اننگز میں اچھا اسکور کر کے آخری اننگز میں ویسٹ انڈیز پر دبا ڈالیں گے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: دھند کے باعث پہلے روز
پڑھیں:
سندھ حکومت کا بڑا قدم ، خواجہ سراؤں کے لیے کھیلوں کے انعقاد کا فیصلہ
سندھ حکومت کا خواجہ سراوں کے حقوق کے لئے بڑا قدم، سندھ حکومت نے 18 اپریل کو سکھر میں خواجہ سراؤں کے لیے کھیلوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی محکمۂ کھیل کے مطابق خواجہ سراؤں کے لیے کرکٹ، رسہ کشی کے مقابلے اور بدین میں اسٹریٹ چلڈرن گیمز کرائے جائیں گے۔ اس حوالے سے سیکریٹری کھیل کا کہنا ہے کہ کرکٹ میچ اور رسہ کشی کے مقابلوں میں سکھر اور خیرپور کے 35 خواجہ سرا حصہ لیں گے۔ محکمۂ کھیل سندھ کی جانب سے کھلاڑیوں کو ٹریک سوٹ اور یومیہ الاؤنس فراہم کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ میونسپل اسٹیڈیم سکھر میں خواجہ سرا صبا شاہ اور سویرا بلوچ کی ٹیمیں شام 7 بجے مدِ مقابل ہوں گی۔