اپوزیشن جماعتوں نے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی اور عوام کی حکمرانی کے لیے مل کر جدوجہد کرنے کے لیے آئندہ چند روز میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو ون پوائنٹ ایجنڈے پر اکٹھا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کے فیصلہ سنائے جانے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس عوام پاکستان پارٹی کے سبربراہ شاہد خاقان عباسی کے گھر پر منعقد ہوا، جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں محمود خان اچکزئی، شاہد خاقان عباسی، عمرایوب اوراسد قیصر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ہم شاہد خاقان عباسی کے شگرگزار ہیں کہ انہوں نے ہماری مہمان نوازی کی، آج اپوزیشن جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس ملک میں آئین و قانون کی بالادستی، آزاد عدلیہ، عوام کی حکمرانی اور حقیقی جمہوریت کے لیے مل کر جدوجہد کریں گے۔

اسد قیصر نے بتایا کہ اپوزیشن جماعتوں نے اس بات پربھی اتفاق کر لیا ہے کہ آئندہ چند روز میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو ون پوائنٹ ایجنڈے پراکٹھا کیا جائے تاکہ یہ فیصلہ کیا جا سکے کہ ملک کو درست سمت کیسے آگے لے کرجانا ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ عمران خان کو دی جانے والی سزا بقول ان کے عدلیہ کے چہرے پر ایک ’سیاہ دھبہ‘ ہے، میڈیا اور ایم این ایز پہلے سے ہی سزا سے متعلق کہہ رہے تھے، اگر ملک میں اس طرح کے فیصلے ہوتے رہے تو پھر یہ ایک ’بنانا ری پبلک‘ ہے۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک کو درپیش مسائل کے حل کے لیے تمام اپوزیشن جماعتوں کو ون پوائنٹ ایجنڈے پراکٹھا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بقا کے لیے سب کو اکٹھا ہونا ہو گا، عمران خان کے حوالے سے مقدمہ جب اعلیٰ عدالتوں میں جائے گا تو بہت سی چیزیں سامنے آ جائیں گی، فیصلہ میرٹ پر نہیں ہوا، پی ٹی آئی اس فیصلے کے خلاف چند دنوں میں ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرے گی۔

اسد قیصر نے کہا کہ جب تک پوری قوم آئین و قانون کی بالا دستی کے لیے متحد نہیں ہو گی یہ ملک آگے نہیں بڑھے گا، ہم نوجوانوں اور ملک کو مایوس نہیں کرنا چاہتے، ملک کو درست سمت ڈالنے کے لیے متحد ہو کر جدوجہد کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف آنے والے فیصلے کے خلاف ہم سے جو بھی قانونی چارہ جوئی ممکن ہو سکی وہ کریں گے۔ اسد قیصر نے کہا کہ ہم پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے لیکن ہم کسی بھی دباؤ میں نہیں آئیں گے نا ہی عمران خان کے حوالے سے کوئی سمجھوتا کریں گے۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود اچکزئی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی اور شاہد خاقان عباسی کے شکر گزار ہیں، آج جمعہ کو عمران خان کو سزا سنائے جانے کی بری خبر سامنے آئی ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آئین کی بالادستی کے لیے مل کر جدوجہد کریں گے، سیاسی اور جمہوری لوگ آئین کی بالادستی کی تحریک میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود اچکزئی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی اور شاہد خاقان عباسی کے شکر گزار ہیں، آج جمعہ کوعمران خان کو سزا سنائے جانے کی بری خبر سامنے آئی ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آئین کی بالادستی کے لیے مل کر جدوجہد کریں گے، سیاسی اور جمہوری لوگ آئین کی بالادستی کی تحریک میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔ محمود اچکزئی نے کہا کہ آئین و قانون کی بالادستی کے لیے مولانا فضل الرحمان صف اوؑل میں ہوں گے

عمر ایوب نے کہا کہ آج پرچی فیصلہ آیا ہے، حکومت کا ٹیسٹ کیس ہے کہ وہ ہماری فوری عمران خان سے ملاقات کروائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئین و قانون اپوزیشن جماعتیں اسد قیصر بالادستی بیرسٹر گوہر خان پی ٹی آئی تحریک تحفظ آئین پاکستان جمہوریت شاہد خاقان عمر ایوب عمران خان عوام پارٹی قانونی چارہ جوئی قوم محمود اچکزئی وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اپوزیشن جماعتیں بالادستی بیرسٹر گوہر خان پی ٹی ا ئی تحریک تحفظ ا ئین پاکستان جمہوریت شاہد خاقان عمر ایوب عوام پارٹی قانونی چارہ جوئی محمود اچکزئی وی نیوز ا ئین و قانون کی بالادستی شاہد خاقان عباسی کے کے لیے مل کر جدوجہد اسد قیصر نے کہا کہ ا ئین کی بالادستی اپوزیشن جماعتوں عمران خان کے پی ٹی ا ئی کریں گے کے خلاف ہے کہ ا ملک کو

پڑھیں:

190 ملین پائونڈ ریفرنس کا فیصلہ چیلنج کرینگے ، تحریک انصاف کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزاؤں پر پی ٹی آئی کا ردعمل آ گیا۔پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنائے جانے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہم اس فیصلے کیخلاف اعلیٰ عدالت میں جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے بیٹے حسن نواز نے جس پیسے سے لندن میں ون ہائیڈ پارک کی عمارت خریدی وہ پیسہ کس طرح باہر لیکر گئے اور آگے پھر وہ عمارت بیچی، اس رقم کا تم نے کیا کیا؟ آج وہ دندناتے پھر رہے ہیں۔

دریں اثنا شبلی فراز نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ سے حکومت کو ایک دھیلے کا نقصان نہیں ہوا ،انتہائی افسوس کی بات ہے کہ اس ملک میں چور دندناتے پھر رہے ہیں جبکہ معصوم اور ایماندار لوگوں کو سزا سنا دی جاتی ہے۔
190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، عمران خان کو 14 سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال کی سزا

متعلقہ مضامین

  • اپوزیشن جماعتوں کا آئین کی بالادستی کیلیے مشترکہ جدوجہد کا اعلان
  • بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ کیخلاف فیصلے میں قانون کی بالادستی واضح نظر آئی، علی خورشیدی
  • 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ : قانون کی بالادستی اورعدالت کا منصفانہ فیصلہ تاریخی اور مثالی ہے۔صدر مسلم لیگ ن مدینہ
  • پی ٹی آئی کا 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
  • 190 ملین پائونڈ ریفرنس کا فیصلہ چیلنج کرینگے ، تحریک انصاف کا اعلان
  • پی ٹی آئی کا  190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کرنے کا اعلان
  • پی ٹی آئی کی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا کی شدید مذمت، فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
  • تحریک انصاف کا 190ملین پاﺅنڈ کیس کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان
  • حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے مابین مذاکرات کے تیسرے دورکی اندرونی کہانی سامنے آگئی