مہنگائی کی شرح میں مسلسل تیسرے ہفتے کمی کے باوجود 21 اشیاء مزید مہنگی
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
کراچی:
ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کا رجحان جاری رہا۔
حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 1.16 فیصد کی سطح پر آگئی ہے جبکہ مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں 0.39 فیصد کی کمی واقع ہوئی، سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح میں اضافے کی رفتار کم ہوکر 1.90 فیصد کی سطع پر آگئی۔
وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں جس کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران 21 اشیاء مہنگی، 10 کی قیمتوں میں کمی اور 20 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ایک ہفتے کے دوران اڑھائی کلو گھی کا ٹن 16 روپے سے زائد مہنگا ہوا، جلانے والی لکڑی 13 روپے من مہنگی، پیٹرولیم مصنوعات، چینی، دالیں، گڑ بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 27 روپے، آلو فی کلو 9 روپے، زندہ مرغی فی کلو 9 روپے، پیاز فی کلو 13 روپے سستی ہوگئی۔ ایل پی جی، دال ماش، لہسن اور انڈے بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔ چاول، ڈبل روٹی، تازہ دودھ سمیت 20 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مہنگائی کی شرح
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن اضافہ ریکارڈ ،فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی ؟جانیں
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج مسلسل تیسرے دن اضافہ ریکارڈ ہوا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 2ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 2705ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی آج 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 400 روپے کے اضافے سے 282600 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 342 روپے کے اضافے سے 242283 روپے کی سطح پر آگئی۔علاوہ ازیں ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 27 روپے کے اضافے سے 3406 روپے کی سطح پر آ گئی۔