کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی چوری کی وجہ سے بانی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

(جاری ہے)

مصطفی کمال نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 190 ملین پانڈ اوپن اینڈ شٹ کیس تھا، آج وہی فیصلہ آیا جو آنا چاہیے تھا، مان لیں اگر بانی کرپٹ نہیں تو یہ ان کی بدنصیبی ہے۔انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کی چوری کی وجہ سے آج بانی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، بانی نے پریس کانفرنس کی تھی اور صرف فرح گوگی کا دفاع کیا تھا۔رہنما ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ فرح گوگی نے بشری بی بی کے ساتھ مل کر توشہ خانہ کے تحائف بیچے، توشہ خانہ کے تحائف دبئی کے بزنس مین کو بیچے گئے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان و بشریٰ بی بی کی جلد سماعت کی درخواست دائر

— فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ  بی بی کی اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست دائر کر دی گئی۔

190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر

بانیٔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر ہونے والی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار سابق وزیرِاعظم ہیں اور حراست سیاسی انتقام ہے۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فوری سماعت کی درخواست ہے، گزشتہ سماعت پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • توشہ خانہ 2 کی اڈیالہ جیل میں کل کی سماعت منسوخ
  • 85 ہزار پاکستانیوں نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کیا، وفاقی وزیر صحت
  • 21 اپریل سے شروع ہونیوالی انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے آج اجلاس بلایا ہے، مصطفیٰ کمال
  • ملک بھر میں 44ہزار سے زائد افراد نے بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلانے سے انکار کیا،وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال
  • ملک میں پولیو ویکسین سے انکار کرنیوالے 44 ہزار میں سے 34 ہزار والدین کراچی کے ہیں;وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال
  • چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ، نقل کرتے طلبہ پکڑے گئے
  • سیستان میں پاکستان مخالف تنظیم کے ہاتھوں 8 پاکستانیوں کا قتل
  • اترپردیش: بیوی اور مبینہ عاشق کو رنگے ہاتھوں پکڑنے والا شوہر خوفزدہ، پولیس سے تحفظ کی اپیل
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان و بشریٰ بی بی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
  • تحائف نہ دینے پر بریک اپ، لڑکے نے لڑکی کے گھر سیکڑوں کیش آن ڈیلیوری آرڈرزبھیج دیے