سی ایم جی ’’2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا‘‘کی تیسری ریہرسل کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے “2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا” کی تیسری ریہرسل کا انعقاد کیا گیا۔ شہر چھونگ چھینگ، وو ہان، لہاسا اور ووشی میں چار ضمنی مقامات نے پہلی بار بیجنگ میں واقع مرکزی مقام کے ساتھ ریہرسل مکمل کی۔ تیسری ریہرسل میں گیت ، رقص، جادو، مارشل آرٹس اور تخلیقی انضمام سمیت دیگر پروگراموں کو جدید انداز میں پیش کیا گیا۔ آنے والے دنوں میں سی ایم جی اسپرنگ فیسٹیول گالا ٹیم ہر سگمنٹ اور دیگر پروڈکشن میں مزید نکھار لانے کی کوشش کرے گی ، اور اندرون اور بیرون ملک ناظرین کو چینی نئے سال کی ایو پر محبت اور دلکشی سے بھرپور ثقافتی عشائیہ پیش کرے گی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
گوادر ،شہید زکریا یعقوب کی یاد میں ریلی کا انعقاد
گوادر(نمائندہ جسارت) گزشتہ روز گوادر میں شہید ہونے والے نوجوان زکریا یعقوب کی یاد میں کینڈل بردار ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز بی اینڈ آر چوک میرین ڈرائیو سے مارچ کرتے ہوئے دی اویس اسکول گوادر کی گلی جہاں زکریا یعقوب کو فائرنگ کرکے شہید کیا گیا تھا وہاں تک ہوا۔ ریلی میں کثیر تعداد میں خواتین اور بچے بھی شریک تھے جنہوں نے زکریا یعقوب کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اپنے ہاتھوں میں موم بتیاں اور زکریا یعقوب کے پورٹریٹ اٹھائے رکھے تھے۔ اس موقع پر گوادر کے گلوکار سمیر رحیم نے نظم سناکر زکریا یعقوب کو خراج عقیدت پیش کیا۔ یاد رہے کہ زکریا یعقوب کو تین دن قبل نامعلوم افراد نے گولیاں مارکر شہید کردیا تھا۔ زکریا یعقوب لیویز فورس کے حاضر سروس اہلکار بھی تھے جب کہ وہ کچھ عرصہ قبل گمشدگی کا بھی شکار بنے جسے بعد میں چھوڑ دیا گیا تھا۔