UrduPoint:
2025-04-13@15:37:40 GMT

گھروں میں کام کرنے والا گینگ 80 تولے سونا لے اڑا

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT

گھروں میں کام کرنے والا گینگ 80 تولے سونا لے اڑا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء) گھروں میں کام کرنے والا گینگ 80تولے سونا لے اڑا،سمارٹ سیف سٹی گوجرانوالہ کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا گیا ۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق گوجرانوالہ میں 15ایمرجنسی ہیلپ لائن پر گھریلوں ملازمہ کے خلاف 80تولے سونا چوری کی شکایت کی گئی ، شکایت موصول ہوتے ہی ملزمان کی سیف سٹی گوجرانوالہ کیمروں سے تلاش شروع کی گئی،کیمروں میں ملزمان کو رکشے میں جاتے دیکھا گیا۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش کے مطابق 3خواتین گینگ کے باقی دو ساتھیوں کے ہمراہ رکشہ میں بیٹھ کر فرار ہوئیں، گینگ میں شامل 3خواتین 2مردوں کو رکشہ میں فرار ہوتے ویڈیو میں دیکھا بھی جا سکتا ہے۔سیف سٹی گوجرانوالہ کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے تمام شواہد متعلقہ پولیس کو فراہم کیے،پولیس نے تلاش کے بعد گینگ کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ترجمان سیف سٹیز نے کہا کہ شہری گھر میں ملازم رکھتے وقت اچھی طرح جانچ پڑتال کے ساتھ پولیس ریکارڈ بھی چیک کریں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

اسلام آباد میں سائیکو گینگ کا پولیس پر حملہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی 2 ڈکیت گرفتار

اسلام آباد:

سائیکو گینگ نے پولیس پر حملہ کردیا، اس دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ  سے زخمی ہونے والے 2 ڈکیتوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ ترنول کی حدود میں بین الصوبائی سائیکو ڈکیت گینگ نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی، تاہم پولیس افسران بہترین حکمت عملی کے سبب محفوظ رہے۔

پولیس افسران نے بہادری  سے ڈکیت گینگ کا حملہ ناکام بنادیا جب کہ کارروائی کےد وران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر خطرناک سائیکو گینگ کے 2 ڈکیت زخمی ہوگئے۔

زخمی ڈکیت خطرناک بین الصوبائی گینگ کے ارکان اور ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ہیں۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس ہر لمحہ وفاقی دارالحکومت کے شہریوں کی جان مال اور عزت کی حفاظت کےلیے تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوریئر سروس کے ذریعے منشیات کی ترسیل کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب
  • نوکری کا جھانسہ دیکر شہری کو قتل کرنے والے 4 ملزمان گرفتار: اسلام آباد پولیس
  • گوجرانوالہ: بیوی سے جبری غیر فطری اختلاط پر شوہر کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
  • اسلام آباد میں بین الصوبائی سائیکو ڈکیت گینگ کی پولیس پر فائرنگ، 2 ڈاکو گرفتار
  • اسلام آباد میں سائیکو گینگ کا پولیس پر حملہ، ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی 2 ڈکیت گرفتار
  • 9 مئی کے مقدمات میں ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر
  • لاہور: خاتون کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • فیصل آباد پولیس نے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان کوگرفتار کرلیا
  • حکومت ایکسپورٹرز کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے، ملک کے لئے سب سے زیادہ ڈالر کما نے والا ایکسپورٹر قومی ہیرو بنے گا، احسن اقبال
  • جعلی عامل کیساتھ مل کر بیوی کو قتل کرنیوالا ملزم عامل سمیت گرفتار