عمران خان ،بشریٰ بی بی کو سزا،لیگی رکن اسمبلی و دیگر کا جشن، مٹھائی تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا کے بعد لیگی رہنمائوں کی جانب سے جشن منایا گیا اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔احتساب عدالت کی جانب سے 190ملین پائونڈز کیس میں عمران کان اور ان کی اہلیہ کو سزا سنائے جانے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں نے مختلف مقامات پر جشن منایا۔
(جاری ہے)
صوبائی دارالحکومت میں لیگی ایم پی اے میاں عمران جاوید اور بی بی و ڈیری کی جانب سے باگڑیاں میں مٹھائی تقسیم کی گئی ۔ اس موقع پر پارٹی کے کارکنوں نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔جشن منانے کے موقع پر میاں عمران جاوید نے کارکنان کے ساتھ مل کر گھڑی چور کے نعرے لگائے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی کرپشن کی حقیقت عوام کیسامنے آ چکی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی عمران خان کو قیدی نمبر الاٹ
190 ملین پاؤنڈ کے ریفرنس میں سزا سنائے کے بعد بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو قیدی قرار دے کر قیدی نمبر الاٹ کر دیا گیا ہے۔ اسی کیس میں مجرمہ قرار پانے والی بشریٰ بی بی کا میڈیکل معائنہ جیل ہسپتال کے ڈاکٹر کر رہے ہیں، بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ کے بعد بائیومیٹرک بھی کیا جائے گا۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل میں تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو خواتین کی بیرکس میں منتقل کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بالترتیب 14 سال اور 7 سال کی سزائیں سنائی ہیں. بانی پر 10 لاکھ اور اہلیہ پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
بعد ازاں اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کرنے والی احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا تھا. جس میں کہا گیا کہ وکلائے صفائی استغاثہ کی شہادتوں کو جھٹلا نہیں سکے، استغاثہ کا مقدمہ دستاویزی شہادتوں پر تھا، جو درست ثابت ہوئیں۔تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے دفاع میں پیش کی گئی دستاویزی شہادتیں بھی بے وقعت تھیں. استغاثہ نے ٹھوس مستند،مربوط، ناقابل تردید، قابل اعتماد، شہادت پیش کی، معمولی تضادات ہوسکتے ہیں جو وائٹ کالر کرائم میں فطری بات ہے۔فاضل جج کی جانب سے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ بار بار مواقع ملنے کے باوجود استغاثہ کے موقف کو جھٹلایا نہیں جاسکا. ملزمان کےدفاع میں پیش کی گئی دستاویزی شہادتوں کی حیثیت نہیں تھی۔