القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ شفافیت اور انصاف کی فتح ہے،امیر مقام
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
اسلام آباد:وفاقی وزارت سیفران و کشمیر افئیرزانجینئر امیر مقام نے 190ملین پائونڈ کیس میں عمران خان کو سزا پر اپنے ردعمل میں کہا کہ عدلیہ نے انصاف کی بالادستی قائم کی ،کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، احتساب سب کے لیے برابر ہے ۔
امیر مقام نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ شفافیت اور انصاف کی فتح ہے،خود کو صادق اور امین کہنے والے سب سے بڑے ڈاکو نکلے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پی ٹی آئی مذاکرات کیلیے اس وقت تیار ہوئی جب القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ آنے والا تھا، جاویدلطیف
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ کے سینئررہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی والے مذاکرات کے لیے اس وقت تیار ہوئے جب القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ آنے والا تھا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے لوگوں کوآج بھی گمراہ کر رہے ہیں کہ ہم آئین کی بالادستی کے لیے سزائیں کاٹ رہے ہیں اوردوسری جانب آئین و قانون سے ماورا ان ہی سے مذاکرات کررہے ہیں ،انہی سے بھیک مانگ رہے ہو جنہیں کہتے ہیں کہ یہ صادق اور امین نہیں ہیں ، یہ غدار ہیں میرجعفر ہیں اور ان کی وجہ سے ریاست کو نقصان پہنچا۔