Jang News:
2025-01-18@10:09:10 GMT

آج متنازع فیصلوں کے باب میں ایک اور اضافہ ہوا: بیرسٹر گوہر

اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT

آج متنازع فیصلوں کے باب میں ایک اور اضافہ ہوا: بیرسٹر گوہر

 چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر— فائل فوٹو

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آج متنازعہ فیصلوں کے باب میں ایک اور اضافہ ہوا۔

بیرسٹر گوہر کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کوئی پیسہ نہیں لیا، نہ عمران خان مایوس ہیں اور نہ ہی بشریٰ بی بی۔

اُنہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی فیصلہ سن کر ہنسے اور بشریٰ بی بی مسکرائیں۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ: عمران خان کو 14 سال، بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا

بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر الزام ہے کہ انہوں نے 190 ملین پاؤنڈ پاکستان منتقل ہونے سے قبل ’ایسٹ ریکوری یونٹ‘ کے سربراہ شہزاد اکبر کے ذریعے پراپرٹی ٹائیکون سے خفیہ معاہدہ کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے ساتھ امتیازی سلوک ہوا، حکومت کے حق میں فیصلہ دیا گیا، ہم اس کیس کے حوالے سے چند دن میں ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے، جلد بانیٔ پی ٹی آئی رہا ہوں گے۔

 اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں انصاف کے لیے عمران خان نے 27 سال کوشش کی، جس شخص نے ملک میں انصاف کے لیے اتنی بڑی قربانی دی اسے انصاف نہیں مل رہا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے مذاکرات جاری رکھنے کا کہا ہے، یہ مذاکرات 7 دن تک جاری رہیں گے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کا حوصلہ بلند ہے، یہ سزا جلد ختم ہو گی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

ایسے فیصلوں نے عمران خان اور بشری بی بی کو تاریخ میں مزید سرخرو کردیا ہے: مسرت جمشید چیمہ

پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ جنہوں نے شرمناک فیصلہ دیا ہے انہوں نے اپنے منہ پر کالک ملی ہے اور تاریخ میں اپنا چہرہ بدنما کر لیا ہے،بشری بی بی وہ وفادار بیوی ہیں جنہوں نے اپنے شوہر کے لیے ہر قربانی دی اور اپنی جان تک کی پرواہ بھی نہیں کی،ایسے فیصلوں نے عمران خان اور بشری بی بی کو تاریخ میں مزید سرخرو کردیا ہے۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ القادر یونیورسٹی بنانے اور سیرت نبوی پڑھانے پر ایسی سزائیں دینے پر یہ تاریخ میں مزید شرمسار ہوں گے،عمران خان کو گراتے گراتے آپ ہمیشہ کے لیے گر چکے ہیں اور آپ کی ان انتقامی کارروائیوں اور بزدلانہ فیصلوں نے عمران خان اور بشری بی بی کے ایک دوسرے پر اعتماد اور محبت کو بھی ہمیشہ کے لیے امر کردیا ہے۔علاوہ ازیں اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ قوم جانتی ہے جعلی حکمرانوںنے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سیاسی بنیاد پر انتقامی کارروائی کی، بشری بی بی کو سزا سنانا عمران خان کو دبائو میں لانے کی سازش ہے لیکن بھونڈی سازش کرنے والے اس بار بھی ناکام ہوں گے۔ اس طرح کے فیصلوں سے پی ٹی آئی کے رہنما ئوںاور کارکنوں کے حوصلے ہرگز پست نہیں ہوںگے ، قیادت آئندہ کے حوالے سے جلد لائحہ عمل بنائے گی ۔ 

متعلقہ مضامین

  • حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے: بیرسٹر گوہر کی وضاحت
  • 190 ملین پاؤنڈ کا فیصلہ سنایا گیا تو عمران خان کا پہلا ردعمل کیا تھا؟ بیرسٹر گوہر نے بتادیا
  • ایسے فیصلوں نے عمران خان اور بشری بی بی کو تاریخ میں مزید سرخرو کردیا ہے: مسرت جمشید چیمہ
  • 190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا پر بانی پی ٹی آئی کا  کیا کیا؟بیرسٹر گوہر نے بتا دیا
  • انصاف پر مبنی فیصلہ ہوا تو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی بری ہو جائیں گے، بیرسٹر گوہر خان
  • آرمی چیف سے علی امین ، بیرسٹر گوہر کی ملاقات خوش آئند ہے،عمران خان
  • آرمی چیف سے پی ٹی آئی رہنمائوں پر عمران خان کا اظہار اطمینان
  • بیرسٹر گوہر، علی امین گنڈاپور کی آرمی چیف سے ملاقات خوش آئند ہے، عمران خان
  • عمران خان کے خلاف کیسز کے فیصلوں کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں، بیرسٹر علی ظفر