— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس کی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

رینجرز کے ترجمان کے مطابق فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے مطلوب ملزم عبداللّٰہ محسود کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے سال 2024، رینجرز اور پولیس کے سنگین جرائم کیخلاف 102 مشترکہ آپریشنز، 142 پروفائل ملزمان گرفتار

گرفتار ملزم سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

ملزم وزیرستان میں فتنہ الخوارج کی متعدد کارروائیوں میں شامل رہا ہے اور وہاں آپریشن شروع ہونے کے بعد کراچی شفٹ ہو گیا تھا۔

ترجمان رینجرز نے یہ بھی بتایا ہے کہ ملزم اور اس کے ساتھی دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: فتنہ الخوارج

پڑھیں:

کراچی؛ 14سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانیوالا ملزم گرفتار

کراچی:

منگھوپیر پولیس نے نوعمر لڑکی کو مبینہ طور زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 

اس حوالے سے ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے جاری اعلامیے کے مطابق منگھوپیر پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر 14 سالہ معصوم بچی سے زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم صفدر خان ولد بختیار خان کو گرفتار کرلیا۔

ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ بچی کے والد نے میری والدہ کو بہن بنایا ہوا تھا، بچی کا والد اپنی بیٹی کو میری والدہ کے پاس چھوڑ کر گیا تھا میں نے 8/10 دن قبل موقع ملنے پر بچی کو گھر سے باہر لے جاکر اس کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور بچی کے اصرار پر میں خود بچی کو اس کے چچا کے گھر چھوڑ کر آیا تھا، واقعہ کی خبر سوشل میڈیا پر آنے کی وجہ سے موبائل فون بند کر کے فرار ہوگیا تھا۔

 ترجمان کے مطابق واقعہ کی اطلاع جمعرات کو متاثرہ لڑکی کی والدہ نے منگھوپیر پولیس کو دی تھی جبکہ انہی کی مدعیت میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ، پولیس نے گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں فتنہ الخوارج کے ہائی ویلیو ٹارگٹس کے خلاف آپریشن کی تیاریاں شروع
  • ابو عاصم گروپ کے کارندے کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈرگرفتار
  • کراچی، معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالا ملزم گرفتار
  • کراچی؛ 14سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانیوالا ملزم گرفتار
  • کراچی سے فتنہ الخوارج تحریک طالبان پاکستان کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
  • کراچی سے فتنہ الخوارج کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار
  • کراچی: فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
  • پولیس، حساس ادارے کی کارروائی؛ کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈر گرفتار
  • کراچی، ڈالرز سمیت کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد