لائنز ایریا میں بند مکان سے چور 70 لاکھ روپے سے زائد   کے طلائی زیوارت اور نقد رقم  لیکر فرار ہوگئے، واردات کے وقت  اہلخانہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق  لائنز ایریا ٹونیشیا لائن سابقہ میکرو سپر اسٹور کے عقب والی گلی واٹر گراؤنڈ کے سامنے والے مکان سے چور 70 لاکھ روپے  سےزائد کے طلائی زیورات اور نقد رقم  لیکر رفو چکر ہو گئے۔

مالک مکان  شجاع الدین کے بیٹے سلمان نے بتایا کہ ان کے گھر کے قریب رہائش پذیر کزن کی شادی کی تقریب تھی جس میں شرکت کے لیے رات تقریباً 10 بجے تمام  اہلخانہ گھر کو لاک کرکے گئے تھے۔ رات ڈیڑھ بجے جب شادی کی تقریب سے واپس آئے تو گھر اور اندر موجود تمام الماریوں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے، اشیا کو دیکھنے پر معلوم ہوا کہ الماریوں کی تجوری میں رکھے طلائی زیورات، نقد رقم اور دیگر قیمتی اشیا غائب تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ تقریباً 16 تولے کے  زیورات، 32 لاکھ روپے نقدی اور دیگر سامان گھر سے غائب ہے جبکہ اشیا کا مزید  جائزہ لینے پرمعلوم ہوگا کہ کیا کیا سامان چوری ہوا ہے۔

گھر کے مالک کے بیٹے نے بتایا کہ رقم اور طلائی زیورات بینک کے لاکرز میں رکھے ہوئے تھے،تاہم انہوں نے گھر خریدنے کے لیے رکھی رقم اور طلائی زیورات لاکرز سے نکالے تھے، دو تین دن میں نئے گھر کے پیسے ادا کرنے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی باضابطہ رپورٹ درج نہیں کروائی گئی، رپورٹ کا اندراج کرانے پر ایف آئی آر درج کر کے واقعے کی تفتیش کی جائے گی۔


.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

جناح اسپتال گائنی وارڈ کے باہر ملنے والی بے ہوش خاتون کے بیگ سے 27 لاکھ برآمد

کراچی:

جناح اسپتال کی گائنی وارڈ کے باہر سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والی خاتون بیگ سے 27 لاکھ روپے نقد اور دیگر سامان برآمد ہوا، خاتون اسپتال کی ایمرجنسی میں زیرعلاج ہے۔ 

ترجمان جناح اسپتال کے مطابق جناح اسپتال کے گائنی وارڈ کے باہر سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والی خاتون کے بیگ سے 27 لاکھ روپے نقدی اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ 

اطلاع ملنے پر جناح اسپتال کی انتظامیہ اور سیکیورٹی کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور فوری طور پر خاتون کو طبی امداد کے لیے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا جبکہ ساؤتھ وومن پولیس کو بھی طلب کرلیا گیا۔

 بے ہوش ہونے والی خاتون کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ جناح اسپتال کی انتظامیہ خاتون کے بے ہوش ہونے اور اس کے قبضے سے ملنے والی بڑی رقم سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے۔

ترجمان جناح اسپتال جہانگیر درانی کا کہنا ہے کہ خاتون کو طبی امداد فراہم کر رہے ہیں تمام رقم اور ملنے والا دیگر سامان کی مالیت تقریباً 27 لاکھ روپے ہے جو کہ سب وومن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ اسپتال کی ایمرجنسی میں صرف خاتون زیر علاج ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لائنزایریا میں گھر سے 16تولے سونا ودیگر اشیا چوری
  • سولر پینلز کی قیمتوں میں 4سے 5روپے فی واٹ کا اضافہ
  • کراچی؛ بند گھر سے 70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیوارت اور نقدی چوری
  • چوروں نے شادی والے گھر کا صفایا کردیا، 15 تولے سونا اور 34 لاکھ روپے چوری کرلیے
  • ایف بی آر کی بن قاسم پورٹ فیکٹریوں سے اربوں روپے کی ٹیکس وصولی
  • پنجاب میں زکوٰۃ کمیٹیوں کا کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف
  • جناح اسپتال میں بے ہوش خاتون سے 27 لاکھ روپے ‘ قیمتی سامان برآمد
  • جناح اسپتال گائنی وارڈ کے باہر ملنے والی بے ہوش خاتون کے بیگ سے 27 لاکھ برآمد
  • گزشتہ سال 12 ارب روپے سے زائد کی بجلی چوری کا انکشاف