آج 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آیا ہے جس سے چوری ثابت ہوئی، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آج 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آیا ہے جس سے چوری ثابت ہوئی، دیگر جامعات کے طلبا کی طرح القادر یونیورسٹی کے طلبا کو بھی اسکالر شپس اور لیپ ٹاپ ملیں گے۔
یہ بات انہوں ںے ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے تحت اوکاڑہ میں طلبا میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں ںے کہا کہ ہم نے بہت چن کر اس کا نام ہونہار اسکالر شپ پروگرام رکھا ہے مجھے معلوم تھا کہ پنجاب میں ہونہار بچوں کی کمی نہیں، وزیرتعلیم پنجاب کو مبارک باد پیش کرتی ہوں رانا سکندر حیات تو ہیرو بن گئے ہیں، ہم طلبا کے لیے لیپ ٹاپ بھی لارہے ہیں اور لیپ ٹاپ کی پہلی کھیپ پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ یونیورسٹی میں بورڈنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی رواں برس اوکاڑہ کو میڈیکل یونیورسٹی بھی دوں گی، ہم نے اسکالر شپ دیتے ہوئے کسی سے اس کی پارٹی کا نام نہیں پوچھا، اب وسائل نہ رکھنے والا بچہ بھی بڑی یونیورسٹی جاسکتا ہے، اگلے برس پچاس ہزار اسکالر شپس دیں گے اور ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس طلبا میں تقسیم کریںگے۔
سیاسی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں آج دل کی باتیں کرنی آئی ہوں، ملک کو انتشار اور فساد کی نہیں امن کی ضرورت ہے، طلبا کو کبھی نہیں کہوں گی کہ اپنے ملک پر حملہ کردو، ملک کو نفرت کی نہیں اتحاد کی ضرورت ہے، مخالفین نے جلسوں میں مجھ پر ذاتی تنقید کی، جنہیں ورغلایا گیا آج وہ بچے جیلوں میں ہیں، نوجوان سوشل میڈیا پر آنکھیں بند کرکے یقین نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ آج 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آیا ہے جس سے چوری ثابت ہوئی، القادر یونیورسٹی کے طلبا کو بھی اسکالر شپس اور لیپ ٹاپ ملیں گے، مجھے والد کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی گئی اور نواز شریف کو اقامہ پر نکالا گیا جنہوں ںے 45 سال ملک کی خدمت کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لیپ ٹاپ نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
مریم نواز کی انطالیہ میں ترک صدر سے ملاقات
تصویر بشکریہ سوشل میڈیاوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی انطالیہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ہوئی ہے۔
ترکیہ کی خاتونِ اوّل محترمہ امینہ اردوان بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
مریم نواز نے دورے کی دعوت دینے پر ترکیہ کے صدر اور خاتونِ اوّل کا شکریہ ادا کیا اور اپنے والد محمد نواز شریف کی جانب سے انہیں خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔
ترک صدر نے مریم نواز سے سابق وزیرِ اعظم محمد نواز شریف کی صحت کے بارے میں بھی دریافت کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
مریم نواز نے انطالیہ میں بین الاقوامی تقریب میں شرکت کی، ترکیے کے صدر نے کانفرنس میں شریک مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔
صدر اردوان کا کہنا ہے کہ ان شاء اللّٰہ، جلد نواز شریف سے ملاقات ہو گی۔
انطالیہ میں مریم نواز آج ڈپلومیسی فورم 2025ء سے خطاب کریں گی۔
ڈپلومیسی کانفرنس کا عنوان ’تقسیمِ دنیا میں مستقبل کی تعمیر، تعلیم! تبدیلی لانے کی ایک طاقت‘ رکھا گیا ہے۔
کانفرنس میں مریم نواز پنجاب میں تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات اور اپنی جماعت کے منشور پر روشنی ڈالیں گی۔