فائیو جی پاکستان میں کب آئے گا؟ تاریخ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
وفاقی حکومت نے 5 جی ٹیکنالوجی کے سپیکٹرم کی نیلامی کے لیے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی ہے۔
دستاویزات کے مطابق وزارت آئی ٹی نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا روڈ میپ تیار کر لیا ہے اور یہ ٹیکنالوجی جون 2025 سے پورے ملک میں متعارف کروا دی جائے گی۔
سپیکٹرم کی نیلامی پانچ مختلف مراحل میں مکمل کی جائے گی جبکہ اس کا آغاز اگلے ماہ سے ہو گا۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کنسلٹنٹ کی سفارشات سپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی کو پیش کرے گا۔
دوسرے مرحلے میں ایڈوائزری کمیٹی پالیسی اصلاحات کی حتمی منظوری دے گی، مارچ میں کمیٹی فائیو جی سپیکٹرم کی قیمتوں کا تعین کرے گی اور تجارتی شرائط طے کرے گی۔
اپریل میں وفاقی حکومت کی جانب سے پالیسی ڈائریکٹو کی منظوری دی جائے گی۔
پی ٹی اے مئی 2025 میں فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کرے گا، جس میں 700، 2300، 2600 اور 3500 میگا ہرٹز کے فائیو جی سپیکٹرم نیلامی کے لیے پیش کیے جائیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فائیو جی
پڑھیں:
فہرست کے علاوہ کوئی فرد عمران خان سے ملاقات نہیں کریگا، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا فیصلہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ صرف کمیٹی کی تیار کردہ فہرست میں شامل افراد ہی عمران خان سے جیل میں ملاقات کرنے کے اہل ہوں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، کمیٹی ہر منگل اور جمعرات کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کے ناموں کی فہرست مرتب کرے گی، فہرست کی منظوری بانی پی ٹی آئی سے لی جائے گی۔
سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا اور انتظار پنجوتھا میں سےکسی ایک کے ذریعے فہرست جیل حکام کو ارسال کی جائے گی، یہ طریقہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق ہے، فہرست کے علاوہ کوئی بھی فرد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرے گا۔
اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ جیل حکام کے خلاف فوری طور پر توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائےگی، خیبر پختونخوا کے حکومتی عہدیدار کسی بھی دن اور وقت بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے آزاد ہوں گے، خیبر پختونخوا کے حکومتی عہدیداروں کے لیے پانچ رکنی کمیٹی کی فہرست کی پابندی لازم نہیں ہو گی۔
گرل فرینڈ کو سوٹ کیس میں چھپا کر بوائز ہوسٹل لانے کی کوشش، طالبعلم پکڑا گیا