اسلام آباد:وفاقی حکومت نے 5 جی ٹیکنالوجی کے سپیکٹرم کی نیلامی کے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی ہے۔ وزارت آئی ٹی کے مطابق، 5 جی ٹیکنالوجی جون 2025 سے پورے پاکستان میں متعارف کرائی جائے گی۔

سپیکٹرم کی نیلامی پانچ مراحل میں مکمل کی جائے گی، جس کا آغاز آئندہ ماہ سے ہوگا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کنسلٹنٹ کی سفارشات سپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی کو فراہم کرے گا۔

دوسرے مرحلے میں ایڈوائزری کمیٹی پالیسی اصلاحات کو حتمی شکل دے گی۔ مارچ میں 5 جی سپیکٹرم کی قیمتوں اور تجارتی شرائط کا تعین کیا جائے گا، اور اپریل میں وفاقی حکومت پالیسی ڈائریکٹیو کی منظوری دے گی۔

پی ٹی اے مئی 2025 میں 5 جی سپیکٹرم کی نیلامی کرے گا، جس میں 700، 2300، 2600 اور 3500 میگا ہرٹز کے سپیکٹرم شامل ہوں گے۔

.

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

مذاکرات کا تیسرا دور، تحریک انصاف نے اپنے تحریری مطالبات کو حتمی شکل دیدی

اسلا م آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 جنوری 2025)حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے تیسرے دورکیلئے تحریک انصاف نے اپنے تحریری مطالبات کو حتمی شکل دیدی ہے، پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت اور ہدایات کی روشنی میں مطالبات کو تحریری شکل دیدی ہے ۔ آج ہونے والے مذاکرات میں پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی حکومتی کمیٹی کو اپنے مطالبات تحریری شکل میں پیش کریگی۔

پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات کے مطابق مطالبات کو حتمی شکل دی گئی ہے ۔ہماری کمیٹی ذمہ داران اجلاس میں اپنے مطالبات میں 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کے قیام اور تمام اسیران کی رہائی کا مطالبہ کریگی۔پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات کاتیسرا دور آج دن ساڑھے گیارہ بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے۔یاد رہے کہ قبل ازیں دو روزقبل پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق سے مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔ سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی کی درخواست پرجلد ہی حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلانے کی یقین دہانی کروا دی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سپیکر آفس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے سپیکر قومی اسمبلی سے مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس بلانے کیلئے درخواست کی گئی تھی۔ قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق اس معاملے پر آج حکومت اور اپوزیشن سے مشاورت بھی کریں گے اور حکومتی و پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹیوں کے اجلاس بلانے کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کریں گے ۔

اس سے قبل سپیکر قومی اسمبلی نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات حکومت نے کروانی تھی یہ میری ذمہ داری نہیں تھی۔مذاکرات کیلئے اجلاس طلب کرنے کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن میں سے کسی نے ابھی تک رابطہ نہیں کیاتھا۔میں تو اجلاس بلانے کیلئے تیار تھا۔اپنے ایک بیان میں سپیکر قومی اسمبلی کا یہ بھی کہنا تھا کہ 4 جنوری کورہنماءپی ٹی آئی اسد قیصر سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی تھی جس میں اسد قیصر کو واضح کردیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کامطالبہ حکومت تک پہنچا دیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • اداروں کی رائٹ سائزنگ دوسرے مرحلے میں داخل، متعدد سرکاری اداروں کی بندش سے متعلق اہم فیصلے
  • فائیو جی ٹیکنالوجی جون 2025 ء سے پاکستان بھر میں لانچ ہوگی
  • حکومت نے 5 جی ٹیکنالوجی کے سپیکٹرم کی نیلامی کے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی
  • فائیو جی ٹیکنالوجی کب لانچ ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
  • ملک میں فائیو جی ٹینکالوجی کب لانچ ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
  • فائیو جی پاکستان میں کب آئے گا؟ تاریخ سامنے آگئی
  • انصاف کا بول بالا ہوا، عمران خان اپنی بے گناہی ثابت نہیں کرسکے، وفاقی حکومت
  • انصاف کا بول بالا ہوا، بانی پی ٹی آئی اپنی بیگناہی ثابت نہیں کر سکے: وفاقی حکومت
  • مذاکرات کا تیسرا دور، تحریک انصاف نے اپنے تحریری مطالبات کو حتمی شکل دیدی