اپنے ایک جاری بیان میں فلسطینی مقاومت کا کہنا تھا کہ ہم نے قیدیوں کے تبادلے کیلئے ایک ایسا قومی معاہدہ حاصل کرنے کی کوشش کی جس سے تمام فلسطینی گروہوں اور شہریوں کو فائدہ ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی "حماس"  نے خبر دی کہ سیز فائر اور قیدوں کے تبادلے کے معاہدے حائل رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں۔ حماس نے ان خیالات کا اظہار ایک جاری بیان میں کیا۔ اس بیان میں کہا گیا کہ صیہونی رژیم کی جانب سے معاہدے کی بعض شقوں پر عملدرآمد نہ کرنے کے امکان کو آج صبح، ثالثین کی کوششوں سے حل کر لیا گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ حماس نے قیدیوں کے تبادلے کے لئے ایک ایسا قومی معاہدہ حاصل کرنے کی کوشش کی جس سے تمام فلسطینی گروہوں اور شہریوں کو فائدہ ہو گا۔ حماس نے کہا کہ پہلے مرحلے میں رہائی پانے والے افراد کی فہرست، محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے جاری کی جائے گی۔

دوسری جانب صیہونی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی کہ کچھ ہی دیر قبل غزہ میں سیز فائر اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا جائزہ لینے کے لئے اسرائیل کی سیاسی و سیکورٹی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں مذکورہ کابینہ نے حماس کے ساتھ ان دونوں معاہدوں سے اتفاق کیا ہے۔ قبل ازیں صیہونی وزارت عظمیٰ کے دفتر نے اعلان کیا کہ ہماری مذاکراتی ٹیم نے حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے پر مفاہمت سے نتین یاہو کو آگاہ کیا۔ جس پر نتین یاہو نے متعلقہ افراد کو حکم دیا کہ وہ حماس کی حراست میں موجود قیدیوں کے استقبال کی تیاریاں کریں۔ اپنے بے بنیاد عزائم کا اظہار کرتے ہوئے اسی دفتر نے بیان جاری کیا کہ اسرائیل اپنے تمام جنگی اہداف اور سب سے بڑھ کر اپنے تمام زندہ و مردہ قیدیوں کی واپسی کے لئے پُرعزم ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: قیدیوں کے تبادلے کے تبادلے کے

پڑھیں:

کاجول ائیرپورٹ پرانجلی بن گئیں

ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ کاجول کا ساڑھی میں ملبوس ہو کر ائیر پورٹ پہنچنا سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔فلم بینوں میں ‘سمرن’ اور ‘انجلی’ کے نام سے مشہور اداکارہ کاجول نے بالی وڈ میں اپنے سفر کا آغاز 1992 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘بے خودی’ سے کیا، تاہم ان کی پہلی ہٹ فلم 1993 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘بازی گر’ ثابت ہوئی جس میں ان کے ہمراہ بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان نے منفی کردار نبھایا تھا۔

اداکارہ نے اپنے فلمی کرئیر کے عروج پر شادی کا فیصہ لیا جو آج بھی اداکاراؤں کیلئے حیران کن ہے کیونکہ یہ مانا جاتا ہے کہ اگر کوئی اداکارہ شادی کرلے اس کی فین فالوونگ میں کمی آجاتی ہے اور کرئیر لاکھ کوشش کے باوجود تنزلی کا شکار ہوجاتا ہے، تاہم اس خیال کے باوجود کاجول کا شادی کا فیصلہ لینا ایک جرأت مندانہ اقدام تھا۔

بھارتی فلم نگری کی مقبول ترین فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ اور ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں ‘انجلی‘ کا نٹ کھٹ کردار نبھانے والی اداکارہ کاجول بالی وڈ میں اپنی نٹ کھٹ و شوخ اداؤں اور منفرد ناز وانداز کے سبب سب کے دلوں پر راج کرتی ہیں

وہ جتنا فلمی دنیا میں اپنے کرداروں کے سبب مشہور ہیں اتنا ہی وہ حقیقی زندگی میں اپنے بے ساختہ بول پڑنے کی وجہ سے بھی پہچانی جاتی ہیں۔

اداکارہ کی سوشل میڈیا پر ائیرپورٹ لُک توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس میں عام شرٹ پینٹس یا کمفرٹیبل ڈریس کی جگہ دیسی پہناوا ساڑھی میں ملبوس نظر آئیں۔
کاجول نے سفید شیفون ساڑھی پہنی اور گلے میں چوکر پہن کر اپنے لُک کو کیجوئل کی بجائے فارمل رکھا جسکو دیکھ کر متعدد سوشل میڈیا صارفین نے یہ اندازہ لگایا کہ شاید کاجول کو ائیرپورٹ سے سیدھا کسی ایونٹ میں جانا ہے جس کی ڈیمانڈ یہ لُک ہے۔

کاجول کو ساڑھی پہنا دیکھ کر متعدد بالی وڈ متوالوں کو ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی انجلی یاد آگئی جو راہول کے ساتھ باسکٹ بال کھیلتے ہوئے اپنی ساڑھی میں الجھی ہوئی تھی لیکن خوبصورتی میں اپنی مثال آپ لگ رہی تھی۔
مزیدپڑھیں:ہماری منزل تیزی سے ترقی کرتا پاکستان ہے، شہباز شریف

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل حماس جنگ بندی کیلئے ہونیوالے مذاکرات بغیر کسی پیشرفت کے ختم
  • صیہونی قیدیوں کی ایک مرحلے میں رہائی کیلئے حماس کی شرائط
  • مصری تجویز مسترد: حماس کا جنگ بندی معاہدے کے لیے غیر مسلح ہونے سے انکار
  • غزہ جنگ بند کرنے کی ضمانت دیں تو تمام یرغمالیوں کی رہا کردیں گے؛ حماس کی پیشکش
  • اسرائیل طاقت کے ذریعے قیدیوں کو نہیں چھڑا سکتا، حماس
  • ملزم کو میڈیکل گراﺅنڈ پر ضمانت دی تو تمام قیدیوں کو رہا کرنا پڑے گا. جسٹس یحییٰ آفریدی
  • جناح ہاؤس حملہ کیس: طبی بنیاد پر ضمانت دی تو تمام قیدیوں کو رہا کرنا پڑے گا، چیف جسٹس
  • جناح ہاؤس حملہ کیس: میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت دی تو تمام قیدیوں کو رہا کرنا پڑے گا، سپریم کورٹ
  • کاجول ائیرپورٹ پرانجلی بن گئیں
  • حماس کی جانب سے صہیونی قیدیوں کی رہائی کے لیے شرائط