حج 2025 کی تیاریاں عروج پر، وزارت مذہبی امور کے ملازمین کی دوڑیں لگ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کی تیاریاں تیز کردی ہیں اور حج کے دوران پاکستانی عازمین کو معیاری خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری انتظامات کیے جارہے ہیں۔
اس سلسلے میں وزارت مذہبی امور کی جانب سے ان ملازمین کے فٹنس ٹیسٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے جو عازمین کے ساتھ بطور معاونین سعودی عرب جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب میں حج معاہدہ، کیا نئی سہولیات ملیں گی؟
وزارت مذہبی امور کے مطابق، جوائنٹ سیکریٹری حج سجاد حیدر یلدرم کی نگرانی میں اس فٹنس ٹیسٹ کی تیاریاں کی جارہی ہیں، آج شالیمار گراؤنڈ میں وزارت مذہبی امور کے ملازمین کی ٹرائل دوڑ کا آغاز کیا گیا تاکہ حتمی فٹنس ٹیسٹ کے لیے مناسب وقت کا تعین کیا جاسکے۔ اس ٹرائل دوڑ میں جوائنٹ سیکریٹری حج سجاد حیدر یلدرم، ڈپٹی سیکریٹری ناصر عزیز خان اور دیگر اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔
آج ہونے والی ٹرائل دوڑ کا کل فاصلہ 5 کلو میٹر تھا۔ سجاد حیدر یلدرم نے 5 کلومیٹر کی دوڑ 29:40 منٹ، محمد حفیظ نے 37:52 منٹ، اسد حسین ملک نے 36:50 منٹ، محمد حفیظ کھوکر نے 39 منٹ، ریحان علی چیمہ 43:20 منٹ جبکہ جمیل الرحمان اور ناصر عزیز خان نے 5 کلومیٹر کی یہ دوڑ 48 منٹ میں مکمل کی۔
یہ بھی پڑھیں: حج کے خواہشمند پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے لیے خوشخبری
واضح رہے کہ یہ فٹنس ٹیسٹ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ معاونین جسمانی طور پر حج کے دوران ہونے والی محنت اور چیلنجز کا سامنا کرنے کے قابل ہوں۔ وزارت مذہبی امور اس بات کو یقینی بنانا چاہتی ہے کہ حج 2025 کے دوران پاکستانی حجاج کرام کو تمام تر سہولیات اور معاونت فراہم کی جاسکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسلام اباد انتظامات تیاریاں جوائنٹ سیکریٹری حج سجاد حیدر یلدرم حج 2025 حجاج دوڑ سہولیات شالیمار گراؤنڈ فٹنس ٹیسٹ معاونین وزارت مذہبی امور.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد انتظامات تیاریاں دوڑ سہولیات شالیمار گراؤنڈ فٹنس ٹیسٹ معاونین سجاد حیدر یلدرم فٹنس ٹیسٹ کے لیے
پڑھیں:
صدر ٹرمپ کی ذہنی ٹیسٹ میں تاریخی کامیابی، سب کو پیچھے چھوڑ دیا
صدر ٹرمپ کی ذہنی ٹیسٹ میں تاریخی کامیابی، سب کو پیچھے چھوڑ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز
واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ سالانہ طبی معائنے کے دوران ذہنی صلاحیت کے ٹیسٹ میں تاریخ کا بلند ترین اسکور حاصل کرلیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کسی فرد کو اب تک اتنے زیادہ نمبر حاصل کرتے نہیں دیکھا گیا۔
صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ ٹیسٹ اب تک تین بار دیا ہے اور انہیں ہر بار اچھا لگا۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں سابق امریکی صدور باراک اوباما اور جو بائیڈن کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ “انہوں نے تو یہ ٹیسٹ کبھی دیا ہی نہیں۔”
وائٹ ہاؤس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی ذہنی اور جسمانی صحت بہترین قرار دی گئی ہے اور وہ قیادت کی تمام تر ذمہ داریاں نبھانے کے لیے مکمل طور پر فٹ ہیں۔