حکومت اور پی ٹی آئی والے دونوں چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
حکومت اور پی ٹی آئی والے دونوں چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں، فیصل واوڈا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد : سینیٹر فیصل واوڈا نے 190ملین پاؤنڈ میں سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی والے دونوں چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے 190ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدنصیبی ہے کہ بانی پی ٹی آئی اس دہراہے پر کھڑے ہوگئے ہیں ، بانی پی ٹی آئی نے 2018 سے پہلے ایسے کوئی کام نہیں کئے تھے۔
سینیٹر واوڈا کا کہنا تھا کہ کل بھی کہا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزائیں ہوں گی۔
انھوں نے بتایا کہ شہزاداکبر کو بھی برطانیہ کابینہ کی منظوری کے بغیر بھیجا گیا، این سی اے نے کہا تھا کہ یہ پیسہ پاکستان کا ہے ، اس معاملےمیں مذہبی کارڈ کھیلنے کی شرمناک کوشش کی گئی ، بند لفافہ جب لایا گیا تو وہ اسوقت بھی ایجنڈے کاحصہ نہیں تھا۔
عدالتی فیصلے کے حوالے سے سینیٹر واوڈا نے کہا کہ جو کہہ رہے ہیں غلط ہو رہا ہے ان میں سے جو وزیر تھے وہ بھی کہہ رہے ہیں غلط ہوا تھا، یہ بد نصیبی ہے کہ ہم ملزم کو پکڑ نہیں سکتے کیونکہ وہ وزیراعلیٰ ہے ، کل پروپیگنڈا کیا گیا کہ ہماری آرمی چیف سے مثبت اور ون آن ون ملاقات ہوئی جو جھوٹ تھا، پروپیگنڈے ،جھوٹ اور فریب میں یہ لوگ بہت تیز ہیں۔
سانحہ 9 مئی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کویہ کہتے تھے کہ ہم نے نہیں کیا ہمیں پھنسایاگیا ہے ، علی امین گنڈاپور نے پھر خود کہا ہمارے لوگ موجود تھے سزا دے دیں۔
حکومت سے مذاکرات کے حوالے سے انھوں نے پیش گوئی کی آج سے مذاکرات رک جائیں گے یہ ڈرامہ اور مذاق ہے اور 20 جنوری کو ٹرمپ کارڈ نہیں آئے گا یہ لیٹ جائیں گے۔
سینیٹر نے مزید کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی والے دونوں چاہتے ہیں عمران خان جیل کےاندر رہیں، اعلیٰ عدلیہ میں بھی جاکر یہ فیصلہ ختم نہیں ہوگا، بانی کو اندر رکھنےوالے آدھے لوگ وہی ہیں جو ان کیخلاف بیان دے کر آئے ہیں ، 20جنوری سے امید لگانے پر انھیں مایوسی ہوگی۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فیصل واوڈا تھا کہ
پڑھیں:
کِس سابق کرکٹر و سلیکٹر کی نواسی اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کا حصہ ہیں؟
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر، مینجر اور سلیکٹر کرنل ریٹائرڈ نوشاد کی نواسی مریم فیصل بھی آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کا حصہ بن گئیں۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اسکاٹش پلئیر و پاکستانی نژاد مریم فیصل نے بتایا کہ اپنے نانا کی وجہ سے میں اور میرے جڑواں بھائی نے کرکٹ شروع کی، نانا کو میں پیار سے بابا کہتی تھی، انہوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔
19 سال کی اسکاٹش پلئیر مریم فیصل 1 ون ڈے اور 6 ٹی20 میچز میں اسکاٹ لینڈ کی نمائندگی کرچکی ہیں۔
مزید پڑھیں: 90 کی دہائی کے کرکٹرز سے متعلق بیان؛ شعیب اختر بھی حفیظ پر برہم
انہوں نے بتایا کہ بابا دبئی میں سری لنکا کے خلاف سیریز میں پاکستان ٹیم کے منیجر تھے، ہم وہ میچ دیکھنے گئے تھے، اس سے پہلے مجھے کرکٹ کا شوق نہیں تھا تاہم وہاں سے واپس آکر بھائی نے کلب کرکٹ جوائن کی تو میں نے بھی کرکٹ کھیلنا شروع کیا۔
مریم فیصل نے بتایا کہ میں انڈر 19 میں فلاپ ہو گئی تو بابا نے حوصلہ افزائی کی پھر اگلا سیزن اچھا کھیلا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ شاداب کی حرکت نے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آ کر کھیلنا اچھا لگ رہا ہے، یہ ایک مختلف احساس ہے کیونکہ جہاں سے آپ کا تعلق ہو وہاں کھیلنا ایک خواب ہوتا ہے تو میرا یہ خواب پورا ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل میں زیادہ ففٹیز فخر نے رضوان کی برابری کرلی
مریم فیصل کا کہنا ہے کہ دیسی لڑکیاں کھیل میں نہیں آتیں، شاید فیملی کی وجہ سے یا ان کی خود دلچسپی نہیں ہوتی۔