لاہور:

ترجمان جے یو آئی نے علی امین گنڈاپور کو اسٹیبلشمنٹ کا مہرہ قرار دے دیا۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا کی سیاست میں ایک ایسا کردار ہیں جو اپنی خود ساختہ اہمیت جتانے کے لیے جھوٹ اور فریب کا سہارا لیتے ہیں۔ یہ شخص کینٹ کی آرام دہ پناہ گاہوں میں روپوش رہتا ہے اور باہر آ کر ٹی وی اسکرین پر بڑھکیں مارنے کا ماہر ہے۔

 ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کا اصل کردار ایک ناکام سیاسی مہرے سے زیادہ کچھ نہیں جسے اسٹیبلشمنٹ نے اپوزیشن کو کمزور کرنے کے لیے میدان میں اتارا ہے مگر اپوزیشن کو تقسیم کرنے کی ہر سازش ناکام ہوگی۔

اسلم غوری نے کہا کہ یہ وہی علی امین گنڈاپور ہے جو خیبرپختونخوا کی سرزمین پر کرپشن اور لوٹ مار کے جھنڈے گاڑ کر عوام کے وسائل کا جنازہ نکال چکے ہیں، ان کے لیے عوامی خدمت ایک مذاق، اور سیاست ذاتی مفادات کی دوڑ سے زیادہ کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور جیسے کردار عمران خان کے قریب رہ کر بھی ان کے لیے شرمندگی کا باعث ہیں۔ یہ شخص اندرون خانہ معافیاں مانگتا ہے، اور باہر آ کر اپنی جعلی بہادری کے دعوے کرتا ہے، ڈی چوک میں اپنے کارکنوں کو بے یار و مددگار چھوڑ کر بھاگنے والے علی امین اب کس منہ سے سیاسی اخلاقیات پر بات کرتے ہیں؟ یہ وہی ہیں جن کی خودغرضی اور بزدلی نے تحریک انصاف کو شرمندہ کیا۔

ترجمان جے یو آئی کا مزید کہنا تھا کہ جے یو آئی نے 2018 اور 2024 کے انتخابات کو عوامی مینڈیٹ کی چوری قرار دیا ہے اور ایسے نتائج کو تسلیم کرنا اس قوم کے ساتھ غداری ہوگا، علی امین جیسے مہرے اس غداری کا حصہ بن چکے ہیں، علی امین گنڈا پور کی سیاست ایک دکان کی طرح ہے، جو جھوٹ اور دھوکہ دہی کے گاہکوں کو فروخت کی جاتی ہے مگر جے یو آئی ایسے کرداروں کو سیاسی میدان میں ہمیشہ کے لیے بے نقاب کرکے چھوڑے گی۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مولانا فضل الرحمان تمہاری سیاسی حیثیت عمران خان کے مقابلے جتنی نہیں، تمہاری حیثیت نہیں کہ عمران خان کے ساتھ بیٹھ سکو۔

وزیراعلیٰ خیبرپختو نخوا کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو خیبر پختونخوا کے انتخابات پر اعتراض ہے تو آئیں حلقے کھول لیتے ہیں، آپ کے جو چار 5 لوگ ہیں وہ بھی فارم 47 کے ہیں، آپ کا مینڈیٹ چوری نہیں ہوا، آپ بلوچستان سے بھی فارم 47 سے آئے ہیں، آپ کے ساتھ دھوکا ضرور ہوا ہے، جنہوں نے آپ کے ساتھ دھوکا کیا جو وعدے ہوئے تھے وہ پورے نہیں ہوئے، ان کا نام لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی اس طرح کے بیانات دے گا تو بطور وزیراعلیٰ اس کا جواب دوں گا، جنہوں نے آپ کے ساتھ دھوکا کیا ہے ان کا نام لیں ہمارے اوپر بات نہ کریں۔ مولانا فضل الرحمان کہتا ہے میری تیسرے درجہ کی لیڈر شپ عمران خان سے ملے گی، مولانا فضل الرحمان تمہاری سیاسی حیثیت عمران خان کے مقابلے جتنی نہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان علی امین گنڈاپور ترجمان جے یو آئی عمران خان کے جے یو آئی نے کے ساتھ کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

ہمایوں میمن نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کی تصدیق نہیں کی،کامران مرتضٰی

کراچی (نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما جے یو آئی ف سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ڈاکٹر ہمایوں میمن نے مجھ سے رابطہ کیا تھا انہوں نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کی تصدیق نہیں کی بلکہ میرے خیال سے انہوں نے تردید کی،تجزیہ کارمنیب فاروق نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کسی طرح کی سیٹلمنٹ ہوتی ہوئی نظر نہیں آرہی ہے،میزبان نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے چین پر 145 فیصد ٹیرف نفاذ کے بعد اب چین اور امریکہ باقاعدہ تجارتی جنگ میں آمنے سامنے آگئے ہیں چینی صدر اور امریکی صدر آمنے سامنے آگئے ہیں۔سینئر رہنما جے یو آئی ف سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ڈاکٹر ہمایوں میمن نے مجھ سے رابطہ کیا تھا انہوں نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کی تصدیق نہیں کی بلکہ میرے خیال سے انہوں نے تردید کی ہے۔ ڈاکٹر ہمایوں نے آج انکار کیا ہے مگر ہم چاہیں گے اسد قیصر کی طرف سے وضاحت آجائے کہ رابطے ہیں یا نہیں ہیں۔ہمیں ان کے آپس کے رابطے پر کوئی مسئلہ نہیں ہے سیاسی باتیں چلتی رہیں گی مگر اتحاد سے شاید ہم پیچھے ہوجائیں۔ہمارا اجلاس انیس اور بیس کو ہے ہم وہاں یہ بات رکھیں گے۔ ہمارا جنرل کونسل سیشن ہے اگر پارٹی اجازت نہیں دے گی تو ہم آگے نہیں بڑھ سکتے ۔تجزیہ کارمنیب فاروق نے کہا معذرت کے ساتھ یہ اعظم سواتی سے اوپر کی بات ہے۔ میزبان نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا نیو یارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ اعلیٰ ایرانی حکام نے آیت اللہ خامنہ ای پر زور دیا کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کی صورت میں ایران میں ان کی رجیم کا خاتمہ ہوجائے گا جس کے بعد انہوں نے ملاقات کی اجازت دے دی۔ گزشتہ ماہ ایرانی صدر عدلیہ کے سربراہ اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایران کی سپریم لیڈر سے ملاقات کی تھی خامنہ ای نے عوامی طور پر واشنگٹن سے بات چیت کو نادانی اور بے وقوفی قرار دے کر اس کی سختی سے ممانعت کی تھی ۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • دہشت گردی، بڑا چیلنج
  • “زیادہ تمباکو ٹیکس صحت نہیں، غیر قانونی مارکیٹ کو فروغ دیتا ہے” ، امین ورک
  • مائنر اینڈ منرل ایکٹ پر اعتراضات اٹھنے کے بعد علی امین گنڈا پور کا عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ
  • مائنر اینڈ منرل ایکٹ پر اعتراضات اٹھنے کے بعد وزیراعلیٰ گنڈا پور کا عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ
  • مائنر اینڈ منرل ایکٹ، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ
  • کے پی مائنز اینڈ منرلز ایکٹ، منظوری کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ
  • اعظم سواتی کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا پی ٹی آئی سے تعلق نہیں،سلمان اکرم راجا
  • پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے ،گرینڈ اپوزیشن الائنس کامعاملہ پھرلٹک گیا
  • اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کا علم نہیں، اعظم سواتی نے اپنے طور پر بات کی، سلمان اکرم راجہ
  • ہمایوں میمن نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کی تصدیق نہیں کی،کامران مرتضٰی