کراچی میں سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
شہر قائد میں سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت بڑھ گئی تاہم سرد ہواوں کا سلسلہ چند روز تک جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں شدید سردی کی لہربرقرارہے، کراچی میں سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت بڑھ گئی، شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت دس سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، لیکن شدت آٹھ ڈگری تک محسوس کی گئی۔ کراچی میں شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں کے سبب سردی بڑھی تاہم سرد ہواوں کا سلسلہ چند روز تک جاری رہے گا۔ - صبح سویرے کراچی کے کچھ علاقوں میں ہلکی بارش بھی ہوئی تاہم شہر میں 25سے35کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے تیز ہوائیں چلنے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اوربلوچستان میں شدید ٹھنڈ پڑرہی ہے، اسکردو میں درجہ حرارت منفی نو ریکارڈ کیا گیا۔ زیارت منفی سات، استورمنفی چھ جبکہ کوئٹہ اورگلگت میں منفی پانچ سینٹی گریڈ رہا۔ مری اورگلیات میں آسمان سے گرتے برف کے گالوں نے موسم حسین بنا دیا اور خوبصورت نظارے مزید دلکش ہوگئے۔ لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں سردی کے ساتھ دھند نے بسیرا کررکھا ہے، جس سے حد نگاہ میں کمی کے باعث موٹروے کو کئی مقامات سے بند کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوئٹہ،لاہور،اسلام آباد،پشاورسمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ کشمیر،گلگت،دیر،سوات دیرپہاڑی علاقوں میں موسم شدیدسرد رہے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
— فائل فوٹوکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور خنک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
شہرِ قائد میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
بلوچستان میں آج سے بارش برسانے والے سسٹم کے داخل ہونے کی پیش گوئیمحکمہ موسمیات نے آج سے بلوچستان میں بارش برسانے والے مغربی ہواؤں کے نئے سسٹم کے داخل ہونے کی پیش گوئی کردی۔
شہر میں چلنے والی ہوا کی رفتار 15 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جس میں نمی کا تناسب 54 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ملک کے بیشتر علاقے بدستور سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سرد ہواؤں کے چلنے کے باعث سردی کی شدت برقرار ہے۔
خیبر پختون خوا اور بلوچستان میں آج سے گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو سکتی ہے۔
بابوسر ٹاپ، نانگا پربت، بٹو گاہ، داریل، تانگیر، گوہر آباد، نیاٹ ویلی کے پہاڑوں پر بھی برف باری ہونے کا امکان ہے۔
ادھر پنجاب میں دھند کے ڈیرے برقرار ہیں، حافظ آباد، چنیوٹ، وہاڑی میں حدِ نگاہ کم ہونے سے ہر قسم کے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔