غزہ: جنگ بندی معاہدہ طے پانے کے باوجود گزشتہ روز سے اب تک 87 فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
غزہ میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد بھی فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 87 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد سے غزہ میں پناہ گزین کیمپوں پر صیہونی فوج کی جانب سے کی گئی بم باری کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 87 فلسطینی شہید اور 230 زخمی ہوگئے جبکہ نصیرت کیمپ اور رفح میں معدد عمارتیں تباہ کردی گئیں ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق وسطی غزہ کے دیر البلاح میں جنگ بندی معاہدے کے بعد سے شہید ہونے والوں میں 21 بچے اور 25 خواتین شامل ہیں
7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 46 ہزار 788 تک پہنچ گئی ہے، جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔
غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 110453 سے تجاوز کر گئی ہے۔
یاد رہے کہ بدھ کو قطر کے وزیر اعظم محمد بن عبد الرحمان بن جاسم الثانی نے غزہ جنگ بندی معاہدہ طے پانے کا اعلان کیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
اسرائیلی قابض افواج غز ہ سمیت تمام فلسطینی علاقے فوری چھوڑ دے:سعودی عرب
(ویب ڈیسک)سعودی عرب نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر خیر مقدم کیا ہے۔ سعودی عرب نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو روکنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔ سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی قابض افواج غزہ اور تمام فلسطینی علاقوں سے مکمل طور پر نکل جائے۔
سعودی عرب نے مطالبہ کیا ہے کہ بے گھر افراد کو ان کے علاقوں میں واپس بھیجا جائے۔ واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے باوجود صیہونی طیاروں اور فورسز کے حملوں میں شدت آگئی اور گزشتہ روز مزید 81 فلسطینی شہید ہوگئے، جمعرات کے روز شہید ہونے والوں میں 21 بچے اور 25 خواتین شامل تھیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر 2023ء سے جاری حملوں میں 46 ہزار 788 فلسطینی شہید ہوچکے، جبکہ ایک لاکھ 10 ہزار 453 فلسطینی زخمی ہوئے۔ یاد رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا اطلاق اتوار سے ہوگا
راولپنڈی ، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کمرہ عدالت سے گرفتار