ملک میں اس وقت انٹرنیٹ مکمل طور پر فنکشنل ہے: شزا فاطمہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
وزیرِ مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت انٹرنیٹ مکمل طور پر فنکشنل ہے۔ قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے سوال کیا کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کا مسئلہ کب تک حل ہوگا؟ جس پر شزا فاطمہ خواجہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ واٹس ایپ سمیت تمام موبائلز ایپس پوری طرح چل رہی ہیں۔ شزا فاطمہ نے کہا کہ ملک میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطے میں ہیں جبکہ رواں سال اب تک آئی ٹی گروتھ میں 28 فیصد اضافہ، 1.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کہ ملک میں شزا فاطمہ کہا کہ
پڑھیں:
ضلع کرم میں 2 ماہ کے دوران فریقین کے 979 بنکرز گرادیے گئے
خیبر پختونخوا ضلع کرم میں متحارب فریقین کے بنکرز گرانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، 2 ماہ میں 979 بنکرز گرائے گئے ہیں۔
بنکرز گرانے کا کام مکمل ہونے کے بعد اب تمام فریقین کی جانب سے اسلحہ جمع کروانے کا مرحلہ وار سلسلہ شروع کیا جائے گا۔
دہشتگردوں کے سروں کی قیمت 13 کروڑ 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔
سرکاری حکام کے مطابق کرم میں 3 مہینوں میں اشیائے خورد و نوش، ادویات کی ترسیل کیلئے 1984 گاڑیاں بھیجی جا چکی ہیں، بگن بازارمیں دکانوں اور عمارتوں کی مرمت کے لیے خاندانوں کو رقم کی ادائیگی کر دی گئی ہے۔
کرم میں متاثرہ خاندانوں میں امدادی رقوم کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔