امریکا؛ 13 سالہ طالبعلم کیساتھ جنسی تعلقات اور بچہ پیدا کرنے پر اسکول ٹیچر گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
امریکا میں 13 سالہ طالب علم کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے اور بچہ پیدا کرنے پر استانی کو گرفتار کرلیا گیا۔
نیویارک پوسٹ کے مطابق نیو جرسی کے ایک ایلیمنٹری اسکول میں پانچویں جماعت کی ٹیچر لورا کیرون نے 2016 سے 2020 کے درمیان طالب علم کو اپنے گھر میں رکھا تھا۔
اس دوران 28 سالہ ٹیچر نے 13 سالہ طالب علم کے ساتھ متعدد بار جنسی تعلقات استوار کیے۔ یہاں تک کہ ٹیچر حاملہ ہوئی اور ایک بچے کو بھی جنم دیا۔
کیپ مے کاؤنٹی کے پراسیکیوٹر دفتر نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ ٹیچر لورا کیرون پہلی بار اس طالب علم سے اس وقت ملی جو وہ پانچویں جماعت کا طالب علم تھا۔
طالب علم کا خاندان بھی ٹیچر کے گھر کے نزدیک ہی رہتا تھا اور اس خاندان نے اپنے بیٹوں اور بیٹی کو لورا کیرون کے گھر کچھ راتیں گزارنے کی اجازت بھی دی تھی۔
بعد ازاں 2016 میں یہ طالب علم ٹیچر کے ساتھ کچھ عرصے کے لیے ان کے گھر پر مستقل طور پر رہنے لگا تھا۔ ٹیچر نے 2019 میں بچے کو جنم دیا تھا۔
اس وقت طالب علم کی عمر 13 اور ٹیچر کی 28 سال تھی اور اب دونوں بالترتیب 19 اور 34 سال کے ہیں۔
پچھلے ماہ دسمبر میں ایک فیس بک پوسٹ دیکھنے کے بعد طالب علم کے والد کو ٹیچر اور ان کے بیٹے کے درمیان تعلقات کا علم ہوا۔
طالب علم کی بہن نے بتایا کہ اسے ہلکا ہلکا یاد ہے کہ وہ اور بھائی ٹیچر کے کمرے میں سوئے تھے اور جب رات گئے میری آنکھ کھلی تو بھاتی کو ٹیچر کے بستر پر پایا تھا۔
پولیس نے لورا کیرون کو جنسی زیادتی کے الزام میں بدھ کے روز گرفتار کرلیا جس نے بتایا کہ طالب علم کے والد نے فیس بک پوسٹ میں ہمارے بچے کی تصویر دیکھی جو ہو بہو ان کے بیٹے کی طرح ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لورا کیرون طالب علم
پڑھیں:
فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ: بجلی کے صارفین کو 1 روپے 3 پیسے فی یونٹ واپس کرنے کی درخواست
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت صارفین کو 1 روپے 3 پیسے فی یونٹ واپس کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔
سی پی پی اے کے مطابق دسمبر میں ڈسکوز کو 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، دسمبر میں فی یونٹ بجلی کی فیول لاگت 9 روپے 60 پیسے رہی، دسمبر میں لاگت کا تخمینہ 10 روپے 63 پیسے فی یونٹ لگایا گیا تھا۔
سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ درخواست پر 30 جنوری کو سماعت کی جائے گی، دسمبر میں پانی سے 22.80 فیصد، مقامی کوئلے سے 10.06 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
سی پی پی اے کے مطابق درآمدی کوئلے سے 1.59 فیصد اور فرنس آئل سے 0.03 فیصد بجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے12.31فیصد، ایل این جی سے 20.70 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
سی پی پی اے کے مطابق دسمبر میں نیو کلیئر ذرائع سے 26.48 فیصد بجلی پیدا کی گئی تھی۔