بانی پی ٹی آئی کو قیدی نمبر الاٹ، بشریٰ بی بی کا میڈیکل ٹیسٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد جیل میں قیدی نمبر الاٹ کر دیا گیا ہے۔
عمران خان کو مجرم قرار دیے جانے کے بعد جیل میں قیدی نمبر تفویض کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بشریٰ بی بی کا میڈیکل ٹیسٹ جیل ہسپتال میں جاری ہے، جس کے بعد ان کا بائیومیٹرک بھی کیا جائے گا۔
جیل ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کو تمام قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد خواتین کی بیرک میں منتقل کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: کے بعد
پڑھیں:
القادر ٹرسٹ کیس میں سزا سنائے جانے پر عمران خان نے علیمہ خان کو کیا کہا؟
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں ایک ماہ سے پتا تھا انہوں نے عمران خان کو سزا دینی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج ہمیں اس نظام پر بہت دکھ ہوا، بانی پی ٹی آئی نے کہا آج جو ہوا تاریخ میں پہلے بھی ہوچکا ہے، عمران خان کو پہلے اسی قسم کی 3 سزائیں ہوئیں جو ہائی کورٹ میں جاکر ختم ہوگئیں۔
انہوں نے کہا کہ جس جج نے سزا سنائی اس پر ترس آرہا ہے، جج کو شاید اپنی ترقی نظر آرہی تھی یا ان پر پریشر تھا، یہ یونیورسٹی بانی پی ٹی آئی کا ایک خواب تھا،عمران خان کو یونیورسٹی بنانے پر سزا دی گئی ہے، ہم اس فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔
شاہد آفریدی کی صائم ایوب کے چیمپئنز ٹرافی نہ کھیلنے کی تصدیق
علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ہمیں کہہ رہے تھے حوصلہ کریں، عمران خان نے کہا سزا اور جزا ان لوگوں کے ہاتھ میں نہیں۔
رہنما تحریک انصاف بیرسٹر علی ظفر نے اس حوالے سے کہا کہ بشریٰ بی بی کو سزا سنادی گئی اور عدالت سے گرفتار کرلیا گیا ہے، بشریٰ بی بی کی سزا جلد معطل ہوجائے گی، یہ فیک کیس ہے،ہمیں اندازہ تھا سزا سنائی جائے گی، عدالتیں مینج کی جارہی ہیں، لوگ بار بار کہہ رہے تھے کہ فیصلہ آنے والا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے پر ہمیں تعجب نہیں صرف افسوس ہوا ہے، عدالتیں کمپرومائزہوگئی ہیں، ہمارے انصاف کا نظام دفن ہوگیا ہے، یہ کہنا کہ فائدہ بانی پی ٹی آئی کا تھا بالکل بے بنیاد ہے، جرم کہاں ہے وہ ہوا میں ہی ہے، عدالت نے بھی کہا ہے ثابت نہیں ہوتا کہ یہ جرم کے پیسے تھے۔
190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا پر عمران خان کا بیان بھی سامنے آ گیا
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ توشہ خانہ اور عدت کیس میں بھی سزا پہلے دن ہی ختم ہوگئی، اس فیصلے کو چیلنج کرنے کیلئے ہم پیر کو ہائی کورٹ میں ہوں گے۔