چین کی جانب سے پاکستانی سیٹلائٹ سمیت تین مصنوعی سیاروں کی کامیاب لانچنگ
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
بیجنگ :چین نے جیو چھیوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ 2 ڈی کیریئر راکٹ کے ذریعے پاکستان پی آر ایس سی-ای او 1 سیٹلائٹ سمیت تین مصنوعی سیاروں کو بیک وقت کامیابی سے خلا میں بھیج دیا ۔ چینی میڈ یا نے بتا یا کہ بیجنگ وقت کے مطابق جمعہ کے روز دن 12بج کر 7منٹ پر سیاروں کو خلا میں بھیجا گیا۔دوسرے دو مصنوعی سیاروں میں تھیان لو-1 سیٹلائٹ اور بلیو کاربن 1 سیٹلائٹ شامل ہیں۔تینوں سیٹلائٹس مقررہ مدار میں کامیابی سے داخل ہوئے اور لانچ مشن مکمل طور پر کامیاب رہا۔ یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ کی 556 ویں پرواز ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان کا مقامی الیکٹروآپٹیکل سیٹلائٹ لانچ ملکی خلائی سفرمیں ایک اہم سنگ میل ہے، آئی ایس پی آر
فوٹو اسکرین گریبآئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مقامی الیکٹروآپٹیکل سیٹلائٹ لانچ ملکی خلائی سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے، ای او ون سیٹلائٹ پاکستان کے مختلف شعبوں میں فائدہ مند ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیٹلائٹ سے زراعت میں فصلوں کی نگرانی کی جاسکے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیٹلائٹ سے آبپاشی کی ضروریات کا اندازہ لگا کر پیداوار کی پیشگوئی کی جاسکے گی، سیٹلائٹ غذائی تحفظ کے اقدامات، شہری ترقی کی منصوبہ بندی اور شہری پھیلاؤ کو منظم کرنے میں مدد کرے گا۔
ترجمان سپارکوکے مطابق پاکستان کا پہلا مقامی سطح پر تیارکردہ الیکٹرو آپٹیکل1سیٹلائٹ آج خلا میں بھیج دیا گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیٹلائٹ ماحولیاتی نگرانی اور ڈیزاسٹر منیجمنٹ، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، زلزلوں، جنگلات کی کٹائی اور زمین کے کٹاؤ سے متعلق بروقت اپ ڈیٹ فراہم کرے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیٹلائٹ معدنیات، تیل و گیس کے شعبوں اور آبی وسائل کی نگرانی میں معاونت کرے گا، سیٹلائٹ قومی خلائی پالیسی کے اہداف کیساتھ خلائی ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں میں اضافے کیلیے تیار کیا گیا۔