Express News:
2025-01-18@10:18:01 GMT
عمران اور بشریٰ کو سزا سنائے جانے کے بعد اہم سیاسی بیٹھک، کیا ہونے جا رہا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
پی ٹی آئی اور اپوزیشن الائنس کی عوام پاکستان پارٹی کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے گھر آمد متوقع ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور اپوزیشن گرینڈ الائنس کے رہنماؤں کی سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کے گھر آمد متوقع ہے۔
اس سلسلے میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اسد قیصر اور صاحبزادہ حامد رضا ملاقات کے لیے شاہد خاقان عباسی کے گھر جائیں گے۔ علامہ راجا ناصر عباس، محمود خان اچکزائی بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہو گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اچکزئی نے آئین کی بالادستی کیلئے مل کر چلنے کی دعوت دی ہے، ہماری جماعت مشاورت کریگی ،شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء) عوام پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی نے آئین کی بالادستی کیلئے مل کر چلنے کی دعوت دی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں اور محمود خان اچکزئی نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی جس میں مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔بعد ازاں عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تحریک تحفظ آئین کے قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ محمود اچکزئی نے اسد قیصر، عمر ایوب، ناصر عباس، سلمان اکرم راجا کے ہمراہ مجھے عزت دی۔انہوں نے کہا کہ محمود خان اچکزئی نے آئین کی بالادستی کے لیے مل کر چلنے کی دعوت دی ہے، ہماری جماعت اس پر مشاورت کرے گی۔(جاری ہے)
عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ نے مزید کہا کہ یقین ہے کہ مولانافضل الرحمان اور دیگر جماعتیں اس میں شامل ہوں گی۔پوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ شاہد خاقان عباسی آئین کی بالادستی کیلئے ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمیں بہت بری خبر ملی تھی کہ عمران خان کو 14 سال قید کی سزا ملی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی کے لیے ہم نے ایک انڈراسٹینڈنگ بنا لی ہے اچھی خبر ملی شاہد خاقان عباسی آئین کی بالادستی کیلییساتھ چلنے کو تیار ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ محمود خان اچکزئی نے آئین کی بالادستی کے لیے مل کر چلنے کی دعوت دی ہے، ہماری جماعت اس پر مشاورت کرے گی۔