بالی ووڈ کے اداکار وکی کوشل کی آنے والی ڈرامہ فلم ’چھاوا‘ کا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے، فلم 14 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

 یہ فلم چھترپتی سمبھاجی مہاراج کی زندگی پر مبنی ہے، جن کا راجیہ ابھیشیک (تخت نشینی) 16 جنوری 1681 کو ہوا تھا۔ فلم کے پوسٹر نے مداحوں کی توجہ حاصل کی ہے ، مداحوں کو اس کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ 

میکرز کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے پوسٹر کے کیپشن میں لکھا ہے، ’16 جنوری 1681 کو چھترپتی سمبھاجی مہاراج کی تخت نشینی نے ایک عظیم وراثت کا آغاز کیا۔ 344 سال بعد، ہم ان کی جرات اور عظمت کی کہانی کو زندگی میں لاتے ہیں۔ فلم کا ٹریلر 22 جنوری 2025 کو ریلیز ہوگا۔‘ 

        View this post on Instagram                      

A post shared by Maddock Films (@maddockfilms)

فلم میں وکی کوشل چھترپتی سمبھاجی مہاراج کا کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ رشمیکا مندنا اور اکشے کھنہ ان کے ہمراہ اہم کرداروں میں شامل ہیں۔ لکشمن اوتیکر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو میڈوک فلمز نے پروڈیوس کیا ہے۔ 

میڈوک فلمز کے بانی، دنیش وجن نے کہا، ’یہ فلم چھترپتی سمبھاجی مہاراج کی بے مثال وراثت کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ یہ ہمارا پہلا تاریخی پروجیکٹ ہے اور ہمیں اس قابل فخر کہانی کو پیش کرنے پر فخر ہے۔‘ 

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی کی نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت آج ہوگی

لاہور:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی، عمران خان کی نو مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے حوالے سے درج آٹھ مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کی سربراہی جسٹس شہباز رضوی کریں گے۔ عدالت نے پراسکیوشن کو دلائل دینے کے لیے طلب کر لیا ہے، جبکہ گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے اپنے دلائل مکمل کیے تھے۔

عمران خان نے جناح ہاؤس سمیت جلاؤ گھیراؤ کے آٹھ مقدمات میں ضمانتوں کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ اس حوالے سے عدالت کی جانب سے گزشتہ سماعتوں میں مختلف قانونی نکات پر بحث کی گئی تھی اور آج کی سماعت میں مزید دلائل متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ یہ مقدمات 9 مئی کو پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہروں اور تشویشناک واقعات سے متعلق ہیں، جس میں متعدد سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • کامیڈی فلم ’کھچڑی 3‘ کا اعلان، کب ریلیز ہوگی؟
  • نواز الدین صدیقی کی نئی فلم کا سنسنی خیز ٹیزر جاری، فلم کب ریلیز ہوگی؟
  • فواد خان کی بھارتی فلم ’عبیر گلال‘ کے پہلے گانے نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی
  • پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ ریلیز کیلئے تیار
  • دیگر ٹی ٹوئنٹی لیگز کی نسبت پی ایس ایل میں معیاری فاسٹ بولرز ہوتے ہیں: کوشل مینڈس
  • بانی پی ٹی آئی کی نو مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت آج ہوگی
  • کراچی سمیت سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ
  • سعودی ایوی ایشن نے عمرہ ویزہ ہولڈرز کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کر دیں
  • ربیکا خان کی سسرال سے آخری عیدی، شادی کب ہوگی؟
  • ایرانی صوبےسیستان بلوچستان میں مسلح افراد کا حملہ، 8 پاکستانی جاں بحق