قاہرہ: مصر کے ایک نوجوان محمد نے ایک ہی دن میں تین لڑکیوں سے شادی کر کے سب کو چونکا دیا۔ اس انوکھی شادی کی ویڈیو خود محمد نے سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں تینوں دلہنیں سفید لباس میں ملبوس تھیں اور اپنے دولہے کے ساتھ خوشی سے رقص کر رہی تھیں۔

 

دلہنوں کے نام اسماء، بوسی اور امیرہ ہیں، اور محمد نے ان تینوں کو اپنی شریک حیات بنانے کا فیصلہ کیا۔ ویڈیو میں محمد نے بتایا کہ وہ ان تینوں سے محبت کرتا ہے اور انہیں شادی کے لئے راضی کر لیا۔ اس نے اپنی کہانی میں بتایا کہ امیرہ اس کی پڑوسن اور پہلی محبت تھی، پھر بوسی سے ملاقات ہوئی اور وہ بھی اس سے محبت کرنے لگا، اور آخرکار اسماء سے بھی اس کی محبت ہو گئی۔

 

لڑکیوں نے محمد سے اپنی محبت کا اعتراف کیا اور یہ بتایا کہ انہیں اس سے شادی کرنے میں کوئی اعتراض نہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس نوجوان دولہے نے تینوں لڑکیوں کو قاہرہ کے شمالی علاقے شبرا الخیمہ میں واقع ایک ہی ہیئر ڈریسر سے تیار ہونے کے لئے بک کیا تھا۔

 

ہیئر ڈریسر کی مالک صابرین حسنی نے بتایا کہ جب محمد نے پہلے امیرہ کو تیار کرنے کے لئے بکنگ کرائی تو وہ حیران رہ گئی، لیکن پھر ایک ہفتے بعد وہ بوسی اور اسماء کے لئے بھی بکنگ کرانے آیا۔ صابرین نے کہا کہ جب اس نے تینوں دلہنوں سے بات کی تو یہ بات واضح ہوگئی کہ وہ سب ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ تعلق رکھتے ہیں اور انہیں ایک ہی دن میں محمد سے شادی کرنے میں کوئی اعتراض نہیں تھا۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: ایک ہی کے لئے

پڑھیں:

چوروں نے شادی والے گھر کا صفایا کردیا، 15 تولے سونا اور 34 لاکھ روپے چوری کرلیے

کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں چوروں نے شادی والے گھر کا صفایا کر دیا، ایک کروڑ سے زائد مالیت کی چوری کرنے میں کامیاب ہوگئے، اہل خانہ شادی کی تقریب کے سلسلے میں باہر گئے ہوئے تھے کہ واردات ہوگئی۔ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے رہائشی خاندان کو چوروں نے لوٹ لیا ہے، لائنز ایریا کے رہائشی خاندان نے دعویٰ کیا کہ گھر میں 15 تولے سونا اور 34 لاکھ روپے کی نقد رقم موجود تھی، ان کے گھر میں شادی کی تقریبات چل رہی ہیں، جب کہ سب گھر والے شادی میں گئے ہوئے تھے کہ پیچھے سے چوری کا واقعہ پیش آگیا۔

متاثرہ خاندان نے بتایا کہ چور نے الماریاں توڑ کر زیورات اور نقدی نکالی گئی ہے، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔واضح رہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز روزانہ کا معمول ہیں، یومیہ سیکڑوں شہری اپنے موبائل فونز ، موٹر سائیکلوں، گاڑیوں سے محروم کر دیے جاتے ہیں، اس دوران ڈکیتوں کی جانب سے مزاحمت کرنے والے شہریوں کو بے دریغ فائرنگ کا نشانہ بنایا جاتا ہے، اور کئی شہری دوران ڈکیتی اپنے مال کی حفاظت کرتے ہوئے جاں بحق ہوجاتے ہیں۔کراچی کے شہری جہاں ایک جانب ڈکیتوں سے پریشان ہیں، تو دوسری جانب اس طرح کی چوریوں کے واقعات بھی پیش آتے رہتے ہیں، جس سے متاثرہ لوگ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم ہوجاتے ہیں، پولیس پر اعتماد کے فقدان کی وجہ سے کئی چھوٹے جرائم کے متاثرہ شہری تھانوں میں جانے سے کتراتے ہیں۔

نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں

متعلقہ مضامین

  • گوجرانوالہ: دوسری شادی پر بیوی نے بیٹے سے مل کر شوہر کو قتل کردیا
  • ثنا جاوید اور شعیب ملک کی شادی کی پہلی سالگرہ، نئی تصاویر شیئر کردیں
  • چوروں نے شادی والے گھر کا صفایا کردیا، 15 تولے سونا اور 34 لاکھ روپے چوری کرلیے
  • نوجوان نے ایک ہی دن میں تین لڑکیوں سے شادی کرلی
  • مصر؛ نوجوان کی اپنی تینوں محبوباؤں سے ایک ساتھ شادی کی انوکھی تقریب
  • عرب امارات کے گولڈن ویزا کےکیا کیا حیران کن فوائد ؟آپ کیسے لطف اندوز ہوسکتے ہیں؟جانیں
  • ’رنگ کالا، انگریزی آتی نہیں‘، شوہر کے طعنوں سے تنگ نوجوان لڑکی نے خودکشی کرلی
  • نماز فجر پڑھ کر آنے والا نوجوان ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق
  • افسوس ناک واقعہ، کورنگی، ڈاکوئوں نے نماز فجر پڑھ کر گھر آنے والے نوجوان حافظ قرآن کو قتل کردیا