ایک سو نوے ملین پائونڈ کیس: پی ٹی آئی نے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز


راولپنڈی:190 ملین پاؤڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف عدالتی فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹرگوہر نے پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں آگاہ کردیا ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ان کے حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے، 7 دن میں کمیشن پر پیشرفت نہ ہوئی تو مذاکرات نہیں ہوں گے۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ متنازع فیصلوں میں ایک اور اضافہ ہوا، ہمارے ساتھ امتیازی اور غیرمنصفانہ رویہ رہا ہے، پی ٹی آئی فیصلے کے خلاف کچھ دنوں میں ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کوئی جرم نہیں کیا اور نہ ہی کوئی فائدہ اٹھایا، 190 ملین پاؤنڈ کیس سیاسی انتقام کا کیس ہے، 2 سال کی مسلسل ناانصافی کے بعد ہمیں کوئی حیرانگی نہیں ہوئی۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہیں، اس کیس کا فیصلہ ہمیں دیوار پر لکھا نظر آرہا تھا، یہ ایک بے بنیاد اور سیاسی کیس ہے، بانی پی ٹی آئی نے ہار نہیں مانی، وہ ڈٹ کر کھڑے ہیں، جیسے باقی سزائیں ختم ہوئیں، یہ بھی ختم ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سننے کے بعد عمران خان ہنس پڑے تھے اور انہوں نے اسے ناانصافی پر مبنی فیصلہ قرار دیا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی نے

پڑھیں:

کے پی مائنز اینڈ منرلز ایکٹ، منظوری کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ

علی امین گنڈاپور(فائل فوٹو)۔

خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کی منظوری کے معاملے پر وزیراعلیٰ کے پی نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

پشاور سے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے ترجمان  نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالا جائیں گے، جہاں ملاقات میں اہم سیاسی امور زیر بحث آئیں گے۔

ترجمان وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ملاقات میں علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی سے مائنز اینڈ منرلز بل پرحتمی رائے لیں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پارٹی کے اندرونی معاملات پر بھی بات چیت ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ’غزہ ملین مارچ:‘ جماعت اسلامی کا اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان
  • ایران سے متعلق فیصلہ جلد کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
  • بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے شیخ حسینہ واجد کا اسرائیل سے جڑا فیصلہ ختم کردیا
  • کے پی مائنز اینڈ منرلز ایکٹ، منظوری کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ
  • عمران خان سے ملاقات کون کرے گا؟ فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کرے گی
  • پی ٹی آئی نے عمران خان کیساتھ ملاقات سے متعلق ٹھوس لائحہ عمل مرتب کرلیا
  • فہرست کے علاوہ کوئی فرد عمران خان سے ملاقات نہیں کریگا، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا فیصلہ
  • فہرست کے علاوہ کوئی فرد عمران خان سے ملاقات نہیں کریگا، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا فیصلہ
  • وزیراعظم اگلے کچھ ماہ میں مزید ریلیف کا اعلان کریں گے: وزیر خزانہ
  • اگلے کچھ ماہ میں وزیراعظم مزید ریلیف کا اعلان کریں گے: وزیر خزانہ